جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کا گھناؤنا کھیل

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-01-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

نہیں صاحب آج ہم یہ نہیں کہیں گے اور… اور بالکل بھی نہیں کہیں گے کہ ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آرہا ہے… آج ہم ایسا ویسا کچھ کہنے والے نہیں ہیں اور… اور اس لئے نہیں ہیں کیونکہ ڈانگری راجوری میں جو کچھ بھی ہوا وہ … وہ ہماری سمجھ میں آگیا ہے اور… اور بالکل واضح انداز میں آگیا ۔یہ آگیا ہے کہ ہمسایہ ملک کے اشاروں پرجنہوں نے یہ گھناؤنا کام انجام دیا ہے… جو اس کے مرتکب ہو ئے ہیں ‘ جو اس میں ملوث ہیں… ان کے آقا‘یعنی ہمسایہ ملک کو ہضم نہیں ہو رہا ہے … وہ برداشت نہیں کررہا ہے‘ جموں کشمیر میں امن اور سکون کو برداشت نہیں کر پا رہا ہے… یہاں کے بھائی چارے کو قبول نہیں کرپا رہا ہے ‘ اسے تسلیم نہیں کرپا رہا ہے… اس لئے جموں کشمیر کے امن اور سکون کے علاوہ مذہبی ہم آہنگی اوررواداری کو نشانہ بنانے کیلئے اس نے راجوری میں کچھ لوگوں… معصوم اور نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا …نشانہ یقینا انہیں بنایا … لیکن اصل ہدف اس کا جموں کشمیر کا امن ہے‘ سکون ہے ‘ خوشحالی ہے ‘رواداری … سیاحت کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں کی ترقی کی ہے… یہ سب کچھ اس سے دیکھا نہیں جارہا ہے… سو اس نے اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی اور… اور اس لئے کوشش کی کیوں کہ وہ جانتا ہے…ہمسایہ ملک اچھی طرح جانتا ہے کہ جموں کشمیر میں وہ غیر متعلقہ ہو تا جا رہا ہے‘اور تیزی سے ہوتا جارہا ہے… اس کا کھیل ختم ہو رہا ہے… اور اس لئے ختم ہورہا ہے کیونکہ لوگوں … جموں کشمیر کے عام لوگوں کو ہمسایہ ملک کا کھیل اب اچھی طرح سمجھ میں آگیا ہے… لوگ یہ جان گئے ہیں کہ ہمسایہ ملک کو جموں کشمیر کے امن او ترقی سے مسئلہ ہے ‘اسے یہاں کے لوگوں کی خوشی اور ترقی نہیں دیکھی جا رہی ہے اور… اور وہ ہرایک کوشش کررہاہے تاکہ جموں کشمیر کو واپس اُس دور … تاریک دور میں دھکیلا جائے‘ جب یہاںترقی ‘ خوشحالی اور… اور سب سے بڑھ کرامن کے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا تھا… لیکن کیا ہمسایہ ملک اپنے اس ہدف میں کامیاب ہو جائیگا تو… تو صاحب تاریخ اس بات کی چغلی کھا رہی ہے اور… اور بار بار کھا رہی ہے کہ ہمسایہ ملک نے جموں کشمیر میں جب بھی اور جو بھی سازش رچی ‘ اسے منہ کی کھانی پڑ گئی اور… اور ہر بار اس کا داؤالٹا پڑ گیا اور… اور اللہ میاں کی قسم ہمیں یقین ہے… سو فیصد یقین کہ اب کی بار بھی ایسا ہی ہو نے والا ہے … اس کا داؤ الٹا پڑنے والا ہے… اسے ایک بار پھر جموںکشمیر میں ناکامی کا کڑوا گھونٹ پینا پڑے گا اور… اور سو فیصد پڑے گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ سینئر افسران تھے :دلباغ

Next Post

راجوری، شہریوں کی ہلاکت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

راجوری، شہریوں کی ہلاکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.