جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سانبہ: بین الاقوامی سرحدنصف درجن علاقوں کا محاصرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-01
in اہم ترین
A A
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر کئی علاقوں میں تلاشی آپریشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

جموں//
سیکورٹی فورسز نے سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب نصف درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سدھرا تصادم میں مارے گئے چار ملی ٹینٹ ممکنہ طور پر سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کو پار کرکے اس طرف آئے ہوئے تھے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ سانبہ میں زیر زمین ٹنل کے ذریعے ملی ٹینٹ اس طرف آنے میں کامیاب ہو ئے ہونگے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پولیس ، بی ایس ایف اور آرمی نے ہفتے کے روز سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک نصف درجن علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جنگلی علاقوں کو بھی محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سانبہ کے چیک دھرما، منگو چیک ، سید چیک ، رگل اور چھاول علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران تکنیکی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سدھرا جموں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کو ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ملی ٹینٹ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک زیر زمین ٹنل کے ذریعے ملی ٹینٹ اس طرف آنے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے سانبہ کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں پر زور دیا ہے کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بارے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کریں۔
دریں اثنا ڈی ایس پی آپریشنز ‘جی آر بھردواج نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے ۔
بھردواج نے بتایا کہ سدھرا تصادم میں مارے گئے ملی ٹینٹ ممکنہ طور پر بین الاقوامی سرحد کے ذریعے ہی اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ڈی ایس پی آپریشنز کے مطابق ایسا ممکن ہے کہ سانبہ میں سرحد ی علاقے کے نزدیک زیر زمین ٹنل بنائی گئی ہے جس کے ذریعے ملی ٹینٹ اس طرف آئے ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ زیر زمین ٹنل کی تلاش کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔
بھردواج نے کہاکہ امکانی دراندازی کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تاکہ ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے اپنی خد مات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’ دراندازی کی کوششوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں لڑکی نے جہلم میں چھلانگ لگا دی

Next Post

۲۰۲۲:منشیات اسمگلنگ کے سلسلے میں۱۵۶۰؍افراد گرفتار:کمار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
’ تین اضلاع دہشت گردوں سے پاک‘

۲۰۲۲:منشیات اسمگلنگ کے سلسلے میں۱۵۶۰؍افراد گرفتار:کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.