جموں//
اسپیشل کرائم ونگ، کرائم برانچ جموں کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آج سابق ڈی جی پی جیل جموں و کشمیر شری ایچ کے لوہیا قتل کیس کی ایف آئی آر نمبر۳۴۵/۲۰۲۲پولیس اسٹیشن ڈومانہ میں ملزم یاسر احمد ولد محمد کے خلاف چارج شیٹ پیش کی۔
مذکورہ ایف آئی آر۳؍اکتوبر۲۰۲۲ کو تھانہ ڈومانہ میں درج کی گئی اور تفتیش شروع کی گئی۔۱۲؍اکتوبر۲۰۲۲ کو، پولیس ہیڈکوارٹر کے ذریعہ کیس کی تفتیش کرائم برانچ کو منتقل کی گئی اور اس کیس کی مزید تفتیش کے لیے کرائم ہیڈکوارٹر کے ذریعہ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔
تفتیش کے دوران، تمام ٹھوس شواہد (زبانی، دستاویزی، حالاتی، ماہر اور تکنیکی)ایس آئی ٹی کے ذریعے جمع کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈی ایف ایس ایل گاندھی نگر گجرات میں ملزمین کا نارکو تجزیہ ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔
شواہد کی بنیاد پر، یاسر احمد ولد محمد یوسف ساکنہ ہالہ دندرتھ رامبن کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں جس نے اس وقت کے ڈی جی پی جیل خانہ جات جے اینڈ کے شری ایچ کے لوہیا کے قتل کا ارتکاب کیا ہے۔
چارج شیٹ اس طرح عدالتی فیصلہ کیلئے عدالت میں پیش کی جاتی ہے۔