جموں//
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ بھوپندر کمار نے فرضی ڈرل کے اِنعقاد کا جائزہ لیا جو آج پورے جموںوکشمیر میں منعقد کی گئی تھی تاکہ ہیلتھ کیئر اِداروں میں کووِڈ مینجمنٹ کیلئے کلیدی سہولیات اور لاجسٹکس کے سلسلے میں فعالیت کا جائزہ لیا جاسکے۔
مرکزی حکومت وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے تمام ریاستوں او ریوٹیز کو ملک بھر کے تمام ہیلتھ کیئر اِداروں میں ایک فرضی مشق کرنے کی ہدایت دی تھی۔
سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے ہیلتھ کیئر مختلف اِداروں کی جانے والی سرگرمیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور قومی پورٹل پر اَپ لوڈ کردہ ڈیٹا کو دیکھنے کے بعد ہیلتھ کیئر اِداروں کی طرف سے کی جانے والی موک ڈرل مشق کی کامیاب تکمیل اورکووِڈ کیلئے ان کی تیاریوں پر اَپنے اطمینان کا اِظہار کیا۔
مشق میں مختلف مقامات پر نصب آکسیجن جنرل پلانٹس کی ان کی فعالیت ، مشینری او رآلات کی دستیابی ، اَدویات کی دستیابی ، تشخیصی اور دیگر کووِڈ لاجسٹکس کی جانب شامل تھی ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں کووڈ معاملات کے کسی بھی اِضافے سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ کیئر کے تمام اِدارے تیار حال میں پائے گئے۔
تمام اَضلاع کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس او رچیف میڈیکل اَفسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جو آلات غیر فعال پائے گئے ہیں ا ن کی فوری مرمت کی جائے اور جو لاجسٹکس دستیاب نہیں ہیں ان کا اِنتظام کیا جائے او رمناسب سٹاک میں رکھا جائے۔
قومی پورٹل پر کوالٹی ڈیٹا بغیر کسی غلطی کے اَپ لوڈ کیا جاتا ہے اور جو اِدارے موک ڈرل مشق کے بعد ڈیٹا اَپ لوڈ نہیں کرسکے وہ کل تک ڈیٹا کو مثبت اَنداز میں اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
میٹنگ میں ڈائریکٹر سکمز صورہ سرینگر‘ تمام گورنمنٹ میڈکل کالجوں کے پرنسپلوں ، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو میڈیکل کالجز ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں / کشمیر اور تمام اَضلا کے چیف میڈیکل اَفسران نے شرکت کی۔