بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-22
in کھیل
A A
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

لاہور//
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی تشکیل کردہ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے لئے ٹیم کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو موجودہ ٹیم میں رد و بدل پر غور کیا جا سکتا تھا۔
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاک ہند کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچز کی بحالی کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، اس طرح کے اسٹریٹیجک ایشوز پر پی سی بی کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا جائے گا، ابھی تو مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ یہاں اس حوالے سے کیا فیصلے ہوچکے ہیں اور وہ فیصلے کتنی سوچ بچار اور گہرائی کے ساتھ کیے گئے ہیں، ان فیصلوں کے پیچھے کیا سوچ تھی۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بیان میں نے پڑھے ہیں لیکن بہتر یہ ہی ہوگا کہ ہم ان کا از سر نو جائزہ لیں کہ کیا پیغام آگے دینا ہے اور جہاں بھارت کے ساتھ معاملات کی بات آتی ہے تو ظاہر ہے کہ حکومت سے بھی رائے لینی پڑتی ہے اور وہیں سے رہنمائی ملتی ہے ۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ 4 ماہ کے اندر اندر کرکٹ کے پرانے نظام کو بحال کردیں گے ، انہوں نے کہا ہمارا کسی کے ساتھ کوئی تنازع نہیں، ہماری طرف سے رمیز راجہ سے کوئی لڑائی نہیں ہے ، میں اس پر یقین نہیں کرتا، جب عمران خان کی حکومت آئی تو میں خود استعفیٰ دے کر چلا گیا تھا، جب عمران خان کی حکومت آئی تو میں نے خود استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ بطور پیٹرن انچیف ان کا حق ہے کہ وہ نیا سربراہ پی سی بی تعینات کریں۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو پھر بحال کرنا اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میں بھی میچز کرائیں گے ، پشاور کرکٹ گراؤنڈ کوئی ریڈ فلیگ نہیں ہے ، مجھے یاد ہے کہ جب ہم نے ملک میں عالمی کرکٹ بحال کی تو کہا گیا تھا کہ ہم کراچی میں نہیں بلکہ صرف لاہور، ملتان میں ہی میچز کرائیں گے لیکن میں نے کہا کہا تھا کہ جیسے ہی عالمی کرکٹ بحال ہوگی ہم کراچی میں میجز کرائیں گے اور جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان آئی تو ہم نے تینوں وہاں میچز کرائے ۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں کرکٹ اسٹڈیم تیار ہو رہا ہے ، میری بات ہوئی ہے کہ 6 ماہ میں گراؤنڈ تیار ہوجائے گا اور میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی گراؤنڈ تیار ہوجائے گا ہم وہاں کرکٹ کھیلیں گے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارے کرکٹ نظام اور اس آرڈیننس میں جس کے تحت پی سی بی آپریٹ کرتا ہے اس میں پیٹرن انچیف جو کہ وزیراعظم ہوتا ہے اس کے بہت زیادہ اختیارات ہیں تو اگر کوئی نئی حکومت آتی ہے تو اس کا سربراہ اپنے اختیارات استعمال کرے گا۔
، اس لیے اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ جو نظام ہم بحال کرنے جا رہے ہیں، پھر اس کو ختم نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ البتہ کارکردگی بہت اہم ہوتی ہے ،اگر کارکردگی اچھی نہ ہو تو لوگوں کو موقع مل جاتا ہے یہ کہنے کا کہ تبدیل کریں، تبدیلی لائیں، کارکردگی اچھی تو پھر تبدیلی کا جواز بنتا نہیں ہے ، ہمارا خیال ہے کہ ہماری کارکردگی اچھی تھی، ہمارے زمانے میں بہت کچھ ہوا، بہت لمبی لسٹ ہے کہ ہمارے 5 سالہ دور میں کیا کیا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب نئی حکومت آئی تو مجھے ‘اعلیٰ سطح’ پر یہ کہا گیا کہ آپ بطور چیئرمین کام جاری رکھیں، آپ نے نہیں جانا، ہماری بات ہوگئی ہے اور آپ کو نہیں ہلایا جائے گا لیکن میں نے دیکھا کہ یہ مناسب نہیں ہے پیٹرن کا حق ہے کہ وہ جس کو چاہے لائے اور اپنے ویژن کا اطلاق کرنے کی کوشش کرے اور ہمارا خیال تھا کہ عمران خان کا ویژن کرکٹ میں بہتر لائے ، اس لیے میں راستے میں کھڑا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تو ڈٹ جاتا، لڑتا، عدالتوں میں جاتا، سفارشیں کراتا جیسا کہ ماضی میں ہمارے ملک میں ہوتا رہا ہے ، میں نے کہا نہیں اس کی ضرورت نہیں ہے ، عزت کے ساتھ گھر چلے جانا چاہیے اور ان کو موقع دیا، ان کو 4 سال کا موقع ملا اور آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا، میں ان باتوں میں نہیں جاؤں گا، ہم آگے دیکھیں گے کہ ہم پاکستان اور اس کی کرکٹ کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آئیں، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تبدیلی کرنی چاہیے اور کچھ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر تبدیلیاں کرنا مناسب نہیں ہوگا، اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز کے لے قومی ٹیم کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو موجودہ ٹیم میں رد و بدل پر غور کیا جا سکتا تھا لیکن اب جبکہ قومی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے تو اب اس میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں بہت کام کرنا ہے اور کچھ کیے گئے کاموں کو ختم کرنا ہے ۔
اس سے قبل اپنے بطور چیئرمین تقرر کے بعد اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ رمیز راجہ کی سربراہی میں چلنے والا کرکٹ کا نظام اب نہیں رہا، پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کردیا گیا۔
اپنے ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے بھر پور محنت کرے گی، اس نظام کی بحالی سے بے روز گار ہونے والے ہزاروں کرکٹرز کو دوبارہ روزگار ملے گا، کرکٹ سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلدیپ کو پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ حیران کن: کپل

Next Post

افغانستان میں خواتین کے تعلیم کے حق کی خلاف ورزی پر ہندوستان کی تشویش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
افغانستان: طالبان کا لڑکیوں کو ہائی اسکول جانے کی اجازت دینے کا اعلان

افغانستان میں خواتین کے تعلیم کے حق کی خلاف ورزی پر ہندوستان کی تشویش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.