سرینگر//
شمالی کشمیر کے رفیع آباد بارہ مولہ میں سڑک کے ایک حادثے میں دوشیزہ جاں بحق جبکہ ۱۰دیگر زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کو بارہ مولہ ہندواڑہ شاہراہ پر تین گاڑیوں کے درمیا ن بھیانک ٹکر کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے دوشیزہ کو مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔