سرینگر//
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بحال کردیا گیا۔
بتادیں کہ اُدھم پور کے نزدیک بھاری چٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ کو منگل کی شام کو ہی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر،جموںشاہراہ پر ادھم پور میں دیوال پل پر بھاری بھرکم چٹانیں کھسک آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل حمل کیلئے بند کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر موجود بھاری برکم چٹانوں کو ہٹانے میں بارہ گھنٹے لگے جس کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چٹان کے کھسک آنے سے شاہراہ کے دونوں ٹیوبس کو نقصان پہنچا ہے ۔