سرینگر//
جموں کشمیر وقف بورڈ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے زائرین سے کہا ہے کہ وہ بغیر اجازت درگاہ حضرت بل کی تصاویر یا ویڈیو نہ لیں۔
جے کے وقف بورڈ کے چیئرپرسن اور بی جے پی لیڈر درخشاںاندرابی کے حکم سے پوسٹر جاری ہوئے ہیں جو درگاہ حضرت بل کے ارد گرد لگائے گئے تھے۔
یہ حکم پرانے شہر کی انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے جامع مسجد کی تصاویر اور مرد اور خواتین کو مسجد کے پارک میں اکٹھے بیٹھنے پر عاید پابندی کے بعد سامنے آیا ہے۔
بورڈ کے چیئرپرسن سے فوری طور پر تبصرے کیلئے رابطہ نہیں ہو سکا۔