بدھ, جون 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بلاول کے وزیر اعظم مودی پر ’غیر مہذب‘حملے پاکستان کے لیے بھی نئی پستی:باگچی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-16
in مقامی خبریں
A A
بلاول کے وزیر اعظم مودی پر ’غیر مہذب‘حملے پاکستان کے لیے بھی نئی پستی:باگچی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

رام بن میں پاک مقبوضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد کی جائیداد قرق

کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی بہت ضروری ہے :محبوبہ

سرینگر//(ویب ڈیسک)
ہندوستان نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ذاتی حملہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ اس ملک کیلئے بھی ’نئی پستی‘ ہے۔
نیویارک میں پاکستانی وزیر خارجہ کے ریمارکس پر سخت ردعمل میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کی ’مایوسی‘ کا رخ ان کے اپنے ملک میں موجود دہشت گرد اداروں کے ماسٹر مائنڈز کی طرف ہو گا، جنہوں نے دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کا ایک حصہ بنا رکھا ہے۔
باگچی نے کہا’’پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اسامہ بن لادن کو شہید کے طور پر تسلیم کرتا ہے، اور لکھوی، حافظ سعید، مسعود اظہر، ساجد میر اور داؤد ابراہیم جیسے دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ کوئی دوسرا ملک اقوام متحدہ کے نامزد کردہ ۱۲۶ دہشت گرد اور ۲۷؍ اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد ادارے ہونے پر فخر نہیں کر سکتا۔
اس سے پہلے اطلاعات و نشریات کے وزیر‘ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے تبصرے کی آج سخت مذمت کی اور کہا کہ بھٹو کو اس نچلی سطح پرجانے کے بجائے دہشت گردی کو ختم کرنے پر توجہ دینی چاہئے ۔
ٹھاکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کا بیان انتہائی مذموم اور شرمناک ہے ۔ان کاکہنا تھا’’۱۹۷۱میں ہندوستان کے ہاتھوں اپنی شکست کا درد اسی دن سے ہے جب اس دن۹۳ہزار سے زائد پاکستانی فوجیوں نے ہندوستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے ۔ ان کے نانا پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے ۔ اس سب کے باوجود پاکستان کی سرزمین آج بھی دہشت گردی کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے ۔ اس میں پاکستانی حکومت براہ راست ملوث ہے ۔ آج پوری دنیا ان کے منصوبوں کو جانتی ہے ‘‘۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف درست اور سخت پالیسی اپنا کر مسلسل واضح پیغام دیے ہیں۔انہوں نے کہا’’ ایسے بیانات کسی وزیر خارجہ کو زیب نہیں دیتے لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان نے پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کھل کر اپنی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کی پناہ گاہ ہے ‘‘۔
ٹھاکر نے کہا کہ امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں داخل ہو کر ہلاک کیا تھا۔ ہندوستان نے بھی گھس کر دہشت گردوں کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔’’ سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کو مارنے کے لیے کہاں جانا پڑتا ہے ۔ پاکستان اس سے اپنا منہ نہیں چھپا سکتا‘‘۔
مرکزی وزیر نے کہا’’اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ صرف ایسے بیانات دے کر اپنی جان چھڑا لیں گے ، تو ایسا ہونے والا نہیں ہے ۔ بہتر ہو گا کہ پاکستانی وزیر خارجہ اپنے یہاں دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی پنشنرز کو قطاروں میں کھڑا کرانا باعث شرم :لون

Next Post

ایس آئی سی او پی کا افسر مبینہ طور رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
مقامی خبریں

رام بن میں پاک مقبوضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد کی جائیداد قرق

2025-06-04
مقامی خبریں

کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی بہت ضروری ہے :محبوبہ

2025-06-04
دستگیرصاحب ؒ کاسالانہ عرس عقیدت واحترام سے منایا گیا
مقامی خبریں

حضرت شاہ ہمدانؒ کا۶۶۰واں عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

2025-06-04
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
مقامی خبریں

ایل جی کا لال چوک میں بلیدان استمبھ کا دورہ، تاجروں سے کی بات چیت

2025-06-04
جموں و کشمیر کے پونچھ میں سیکورٹی فورسز نے یو بی جی ایل کا پرانا شیل برآمد کیا
مقامی خبریں

پونچھ کے سرحدی گاؤں میں۶۷ غیر پھٹے گولے بے اثر

2025-06-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پانچ ملی ٹینٹ معاونین گرفتار۔پی ایس اے کے تحت جیل منتقل

2025-06-03
جموں کے ارینا سیکٹرمیں گولیوں کا تبادلہ جنگجو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
مقامی خبریں

جموں توی ریلوے اسٹیشن پر بم کی افواہ سے خوف و ہراس

2025-06-03
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

سوپور میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-03
Next Post
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘

ایس آئی سی او پی کا افسر مبینہ طور رشوت لیتے ہوئے گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.