ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

فضائیہ کی مشرقی سیکٹر میں مشقوں کا توانگ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں:بھارتی فضائیہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-16
in مقامی خبریں
A A
بحریہ کا مگ -29-K جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
ہندوستانی فضائیہ نے آج وضاحت کی کہ مشرقی فضائی کمان کی طرف سے آج سے شروع ہونے والی دو روزہ مشق کا اروناچل پردیش کے توانگ میں حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ معمول کے مطابق اور پہلے سے طے شدہ ہے ۔
فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر آشیش موگے نے آج کہا کہ ایسٹرن ایئر کمانڈ جمعرات اور جمعہ کو اپنے علاقے میں پہلے سے منصوبہ بند معمول کی مشق کرے گی۔ یہ مشق توانگ میں ہونے والی حالیہ واقعات سے پہلے سے طے شدہ ہے اور اس کا تعلق توانگ کے واقعات سے نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشق فضائیہ کے پائلٹس کی تربیت کیلئے منعقد کی جا رہی ہے ۔
موگے نے کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ میں۹دسمبر کے بعد کی صورتحال اور ہندوستان اور چین کے درمیان فوجی تعطل کے پیش نظر فضائیہ آج سے شمال مشرق میں دو روزہ مشق شروع کرے گی۔ اس مشق میں ملک کے تمام جنگی طیارے اور خطے میں تعینات دیگر سازو سامان شامل ہوں گے ۔ حکام نے کہا کہ فضائیہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کی جانچ کے مقصد سے یہ مشق کرے گی۔ مشق کا مقصد فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو پرکھنا بھی ہے ۔
آئی اے ایف کی جنگی صلاحیتوں اور حکمت عملیوں کو جانچنے کیلئے یہ دو روزہ مشق ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب۹دسمبر کو چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان تصادم کے بعد اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ حقیقی کنٹرول لائن پر کشیدگی ایک بار پھر بھڑک اٹھی ہے ۔
اہم بات یہ ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں پورے معاملے کی جانکاری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج نے توانگ سیکٹر میں دراندازی کے ذریعے صورتحال کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جسے ہندوستانی فوجیوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پسپا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی بھی ہندوستانی فوجی شدید زخمی نہیں ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، آئرش فوجی ہلاک

Next Post

پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی لداخ کو پانچویں یا چھٹے شیڈول میں شامل کرنے پر غور کرنے کی سفارش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی لداخ کو پانچویں یا چھٹے شیڈول میں شامل کرنے پر غور کرنے کی سفارش

پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی لداخ کو پانچویں یا چھٹے شیڈول میں شامل کرنے پر غور کرنے کی سفارش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.