بدھ, اگست 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-08
in اہم ترین
A A
۲۰۰۲ میں ایک بھی کشمیری پنڈت نے وادی نہیں چھوڑی:وزارت داخلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی//
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں اقلیتوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔
رائے کی طرف سے دیا گیا بیان اس لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ لشکر طیبہ کی شاخ مزاحمتی محاذ (ٹی آر ایف) نے اقلیتی برادریوں خصوصاً کشمیری پنڈتوں کے کم از کم ۵۶؍ افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں جاری کی ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان کے ذریعہ اٹھائے گئے ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے رائے نے کہا کہ حکومت کی دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔
رائے نے کہا’’کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کی میڈیا رپورٹس میں ان کے سیکورٹی خدشات کو اجاگر کیا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹک گارڈز کی شکل میں گروپ سیکورٹی، دن رات علاقے پر برتری، سٹریٹجک پوائنٹس پر چوبیس گھنٹے ناکہ، پٹرولنگ اور محاصرہ اور سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے مناسب تعیناتی کے ذریعے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
رائے نے کہا’’… دہشت گردوں کے ہاتھوں کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے جموں و کشمیر میں ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ موجود ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردانہ حملوں میں ۲۰۱۸ میں ۴۱۷ سے ۲۰۲۱ میں۲۲۹ تک کافی کمی آئی ہے۔ وزیر نے کہا’’۳ کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ۱۴؍ افراد کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جنوری۲۰۲۲ سے لے کر۳۰ نومبر تک مارا گیا ہے۔‘‘
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ جموںکشمیر میں اس سال اب تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران۱۸۰ جنگجو مارے گئے ہیں۔
رائے نے راجیہ سبھا کو مطلع کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے دوران ۳۱ عام شہری اور اتنی ہی تعداد میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق۱۲۳ واقعات رونما ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے ۳۱؍ اہلکار اور۳۱ عام شہری مارے گئے۔
رائے نے یہ بھی کہا کہ سرینگر کے مقامی اخبارات کے ساتھ کام کرنے والے۸صحافیوں کو’کشمیر فائٹ‘بلاگ کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں اور ایک میڈیا ہاؤس سے تعلق رکھنے والے ۴صحافیوں نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں سری نگر کے شیرگڑھی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
رائے نے مزید کہا کہ حکومت نے میڈیا والوں سمیت لوگوں کی جانوں کو خطرات اور حملوں سے بچانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں کیونکہ فعال حفاظتی انتظامات کے تحت سکیورٹی گرڈ جس میں پولیس، آرمی، سی اے پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیاں شامل ہیں جموں و کشمیر میں کسی بھی خطرے یا کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تعینات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پولیس نے اونتی پورہ میں ملی ٹینٹوں کو مبینہ طور پناہ دینے کے پاداش میں مکان منسلک کردیا

Next Post

۱۶ویں کور کے جی او سی کی جموں میں لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیشنل کانفرنس کو اب میری ضرورت نہیں رہی:روح اللہ
اہم ترین

آغا روح اللہ مستعفی ہونے کیلئے تیار؟

2026-08-26
اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ
اہم ترین

میرے دورِ حکومت میں بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-08-26
گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے
اہم ترین

گولوں کی گونج سے سیاحوں کی رونق تک، سیاحت کیرن کا نقشہ بدل رہی ہے

2026-08-26
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہشت گردوں کے۸؍اوور گراؤنڈ ورکرز الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار

2026-08-26
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید
اہم ترین

۱۹۹۸ کے وندھامہ قتلِ عام کی تحقیقات دوبارہ شروع

2026-08-26
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

جموں و کشمیر کے عوام کواپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے:فاروق

2026-08-26
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کی  عید میلاد النبیؐ پر عوام کو مبارکباد

2026-08-26
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

جموں میں پولیس حراست سے فرار ریپ کیس کا ملزم گرفتار

2026-08-26
Next Post
۱۶ویں کور کے جی او سی کی جموں میں لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

۱۶ویں کور کے جی او سی کی جموں میں لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ملاقات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.