ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی پر کانگریس کی میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-04
in مقامی خبریں
A A
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل کانگریس کی پارلیمانی پارٹی نے ہفتہ کے روز یہاں اہم میٹنگ کی، جس میں سرمائی اجلاس کے دوران چین کی دراندازی، اقتصادی مسائل اور آئینی اداروں میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو ان مسائل پر گھیرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئر پرسن سونیا گاندھی نے۷دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی پر گفتگو کرنے کے لیے اسٹریٹجک گروپ کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے ، پی چدمبرم، منیش تیواری، کے سی وینوگوپال، ادھیر رنجن چودھری، مانک ٹیگور، جاوید انصاری، کے سریش اور جے رام رمیش خود موجود تھے ۔
رمیش نے کہا کہ میٹنگ میں بے روزگاری، کسانوں کو تحفظ کی ضمانت، مہنگائی، سائبر کرائم، جنگلات کے حقوق، یو پی اے حکومت کے دوران بنائے گئے آر ٹی آئی، اور منریگا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ چین کے ساتھ سرحد پر دو سال سے کشیدگی کا ماحول، موربی کا حادثہ، عدلیہ اور حکومت کے درمیان رسہ کشی اور اس میں وزیر قانون کا کردار، معاشی صورتحال، کشمیری پنڈتوں کی صورتحال، فضائی آلودگی وغیرہ پر بحث کی گئی۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ سیشن۱۷دن کا ہے جس میں سے جمعہ کے روز پرائیویٹ ممبر بلز اٹھائے جاتے ہیں اور پھر سیشن میں بحث کے لیے صرف ۱۴دن رہ جاتے ہیں۔ اس کے بعد اپوزیشن کو اپنی بات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر مسائل اٹھانے ہوں گے ۔ اس طرح مسٹر کھڑگے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ۱۴دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ان مسائل پر بات کریں جن کو ترجیح دی جانی ہے ۔
رمیش نے کہا کہ اس اجلاس میں تین مسائل اہم ہیں، جن میں چین کا مسئلہ سب سے اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ۶۰سال پہلے چین نے ہندوستان پر دو مرحلوں میں حملہ کیا تھا۔ اس وقت کے وزیراعظم پارلیمنٹ میں اس حوالے سے برابر جوابات دیتے تھے لیکن آج۲۲ماہ سے اپوزیشن چین کی دراندازی پر سوالات اٹھا رہا ہے لیکن وزیراعظم خاموش ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر کوئی بحث نہیں ہو رہی ہے ۔
کانگریسی ترجمان نے کہا کہ دوسرا مسئلہ ملک کی معاشی حالت کا ہے ۔ عوامی اثاثے فروخت ہو رہے ہیں، برآمدات گھٹ رہی ہیں۔ تیسرا بڑا مسئلہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن جیسے آئینی اداروں میں دخل اندازی کا ہے ۔کانگریس ان تینوں مسائل پر پارلیمنٹ میں بحث کرنا چاہے گی اور اپوزیشن جماعتوں سے بات کرکے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کی حمایت کرتے ہوئے اس پر بھی بات کی جانی چاہئے اور کہا کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کے دو ججوں کے فیصلے میں ریزرویشن کو لے کر اہم مسائل اٹھائے گئے ہیں اور پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہونی چاہئے ۔
رمیش نے کہا کہ پارٹی پارلیمنٹ میں ہر مسئلہ پر بحث کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت من مانی کرتی ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ اس کے حکم پر چلے لیکن کانگریس ایسا نہیں ہونے دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنا ضروری : مرمو

Next Post

پاکستان مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزی میں ملوث رہنے والے ممالک کی فہرست میں برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
پاکستان مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزی میں ملوث رہنے والے ممالک کی فہرست میں برقرار

پاکستان مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزی میں ملوث رہنے والے ممالک کی فہرست میں برقرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.