ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

چین کا امریکہ کو انتباہ:’بھارت کے ساتھ تعلقات میں مداخلت نہ کرو‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-01
in مقامی خبریں
A A
ہندوستان اور چین میں اس ہفتے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر فوجی مذاکرات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//(ویب ڈیسک)
چین نے امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں مداخلت نہ کریں۔
امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے کانگریس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
پینٹاگون نے منگل کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر بھارت کے ساتھ اس کے تصادم کے درمیان، چینی حکام نے بحران کی سنگینی کو کم کرنے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بیجنگ کا مقصد سرحد پر استحکام قائم کرنا ہے اور چین کشیدگی سے بچنا چاہتا ہے جس سے بھارت کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات کے دیگر شعبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
چین کی فوجی تیاری کی صلاحیت پر کانگریس کو اپنی حالیہ رپورٹ میں پینٹاگون نے کہا، چین کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے تاکہ بھارت امریکہ کے قریب نہ آئے۔
چینی حکام نے امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کے بھارت کے ساتھ تعلقات میں مداخلت نہ کریں۔
پینٹاگون نے کہا کہ پی ایل اے نے ۲۰۲۱ کے دوران چین بھارت سرحد کے ایک حصے میں فوجیوں کی تعیناتی کو برقرار رکھا اورایل اے سی کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جاری رکھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک (چین بھارت) کے درمیان بات چیت میں کم سے کم پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ دونوں فریق سرحد پر مبینہ طور پر دستبرداری کی مخالفت کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے فوجی دستے کے انخلاء کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس کی وجہ سے تصادم جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ لیکن نہ چین اور نہ ہی بھارت نے ان شرائط کو مانا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ۲۰۲۰ گلوان وادی میں ہونے والی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ۴۶ سالوں میں سب سے سنگین صورت پیدا ہوگئی تھی۔۱۵ جون ۲۰۲۰ کو وادی گلوان میں بھارت اور چین کے نگرانی کے دستے آپس میں تصادم ہوئے، جس میں تقریباً ۲۰ بھارتی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
چینی حکام کے مطابق وادی گلوان جھڑپ میں ۴ چینی فوجی بھی مارے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نومبر میں۹ملی ٹینٹ اور دو غیر مقامی مزدور ہلاک

Next Post

رشوت خوری میں گرفتار ڈی ایس پی معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

رشوت خوری میں گرفتار ڈی ایس پی معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.