جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایک تحریرمیں پنہاں جواب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب ہم جس تحریر کی بات کرنے جا رہے ہیں‘ وہ ہماری نہیں ہے… ہم آج خود کچھ لکھنے والے نہیں ہیں … ہم آج اپنی کوئی بات بھی کرنے والے نہیں ہیں… بلکہ کسی اور کی بات کریںگے ۔ پاکستان کے ایک سینئرصحافی اور تجزیہ کار‘سلیم صافی کے ایک کالم کی بات۔صافی اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھتے ہیں کہ بلا شبہ اگر کسی ملک نے گزشتہ ۷۰ برسوں میں پاکستان کی سب سے زیادہ مدد کی ہے تو… تو وہ امریکہ ہے ۔اس ضمن میں صافی لکھتے ہیں’’ جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ نفرت امریکہ سے کی جاتی ہے اور جماعت اسلامی ہو یا بھٹو یا عمران خان وہ جب پاکستانی قوم کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتے تو امریکی سازش کا نعرہ بلند کرتے ہیں‘‘۔ صافی کے مطابق ’’ چین نے ماضی میں پاکستان کے ساتھ جو بھلائی کی ہے وہ امریکہ کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں لیکن پاکستان میں چین کے مخلص دوست ہونے پر اجماع ہے‘‘۔صافی یہ سوال کرتے ہیں شاید خود سے اور پاکستانیوں سے بھی آخر پاکستانی امریکہ سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟تو … تو پھر خود ہی اس کا جواب ان الفاظ میں دیتے ہیں’’امریکہ کے بڑے بڑے عالی دماغ اور تھنک ٹینکس اس قضیے پر ہمہ وقت غور کے بعدبھی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ پاکستان میں امریکہ سے نفرت کیوں ہے؟ حالانکہ سیدھا سادا جواب یہ ہے کہ امریکی یہ سب کچھ کرتے رہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ مداخلت کرکے اور ڈکٹیشن دے کرپاکستانیوں کی عزت نفس کو بھی مجروح کرتے رہے۔‘‘یقینا ہمیں اس سب سے کچھ لینا دینا نہیں ہے‘ امریکہ پاکستان کی مدد کرے یا پاکستانی… ایک عام پاکستانی امریکہ سے نفرت کرے ‘ ہمیں اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے… لیکن… لیکن صافی کی تحریر میں اس گتھی کا بھی جواب پوشیدہ ہے‘پنہاں ہے کہ افغانی پاکستان سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں… حالانکہ پاکستان نے افغانیوں کی بہت مدد کی ‘ لاکھوں کی تعداد میں افغان رفیوجی اب کئی دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہیں… افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے بھی پاکستان میں امن نہیں… لیکن … لیکن پھر بھی ایک عام افغانی پاکستان سے اتنی ہی یا پھر اس سے زیادہ نفرت کیوں کرتا ہے جتنی نفرت ایک پاکستانی ‘ امریکہ سے کرتا ہے… تو… تو صافی کی تحریر سے ہی ہم اس کا جواب اخذ کر سکتے ہیں اور… اور سو فیصد کر سکتے ہیں ۔ جس طرح امریکہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے… بالکل اسی طرح پاکستان افغانستان میں مداخلت کرکے اور ڈکٹیشن دے کر افغانیوں کی عزت نفس کو بھی مجروح کرتا رہا ہے اور… اور آج بھی کررہا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بین الاقوامی کنٹرول لائن محفوظ، حالات پوری طرح سے قابو میں: آئی جی بی ایس ایف

Next Post

سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے مذہب کا استعمال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے مذہب کا استعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.