بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا اورانگلینڈ عالمی کپ کے فائنل میں پانچویں بار آمنے سامنے ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-01
in کھیل
A A
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

کرائسٹ چرچ//
آئی سی سی خواتین عالمی رینکنگ کی نمبرایک آسٹریلیا اور نمبر 3 انگلینڈ کی ٹیمیں آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں پانچویں بار ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں تین اپریل کو 2022 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔ دونوں ہی ٹیمیں بڑی جیت کے ساتھ بھرپور اعتماد کے ساتھ فائنل میں پہنچی ہیں۔ منگل کو پہلے سیمی فائنل میں جہاں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 157 رنوں سے یکطرفہ انداز میں ہرایاتھا، تو وہیں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آج دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 137 رنوں سے شکست دی۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ اس سے قبل چار مرتبہ (1973، 1978، 1982، 1988) ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں، جس میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین بار شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، جب کہ انگلینڈ ایک بارہی آسٹریلیا کو ہراپایا ہے۔ آسٹریلیا کاپلڑا ہمیشہ ہی بھاری رہا ہے۔ وہیں موجودہ ایڈیشن کی بات کریں تو اس میں بھی آسٹریلیا انگلینڈ سے مضبوط ٹیم ثابت ہوئی ہے۔ آسٹریلیا نے سیمی فائنل سمیت اپنے تمام سات لیگ میچ جیتے جبکہ انگلینڈ نے اپنے سات لیگ میچوں میں سے چار جیتے اور تین میں شکست کھائی۔
حالیہ دنوں کی بات کریں تو انگلینڈ کی خواتین ٹیم بھی عالمی کرکٹ نے اپنادبدبہ قائم کیاہے۔ انگلینڈ نے ویمنز ورلڈ کپ کے پچھلے 2017 ایڈیشن کاخطاب جیتا تھا، جس میں آسٹریلیاسیمی فائنل میں ہندوستان سے ہارکر باہرہوگیا تھا، جب کہ انگلینڈنے اس وقت بھی جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا کے پاس ساتواں خواتین عالمی کپ ٹائٹل جیتنے کا موقع ہے تو وہیں انگلینڈ پانچویں بار خطاب جیتنے کے قریب ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فیفا ورلڈ کپ کے دوران قطر میں ہائی کوالٹی میچ دیکھنے کوملیں گے: کاکا

Next Post

چھوٹے اسکور کامیچ آغاز میں بہت اہم ہوتاہے: ڈو پلیسس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
کیچ پکڑنے کے مواقع گنوانے سے میچ ہارے: ڈو پلیسس

چھوٹے اسکور کامیچ آغاز میں بہت اہم ہوتاہے: ڈو پلیسس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.