ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر کے شہر اور دیہات سکولی تعلیم میں تیزی سے تبدیلی دیکھ رہے ہیں:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-19
in مقامی خبریں
A A
جنگجوئیت آخری سانسیں لے رہی ہے:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کہا کہ جموں کشمیر کے شہر اور دیہات سکولی تعلیم میں تیزی سے تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔
سنہا یہاں جموںیونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں شریمتی دیوانینی وِی بدری ناتھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اِنتظام تین سکولوں کے مشترکہ سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرسٹ کو جموں وکشمیر کے تعلیمی شعبے میں اِس کے بے پناہ خدمات کیلئے مبارک باد دی۔
سنہا نے کہا کہ ہمارے شہر اور دیہات سکولی تعلیم میں تیزی سے تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ٹیکنالوجی اور روایت کا اِمتزاج سکولوں کو خوشگوار سکول بننے کے لئے ترقی کا راستہ فراہم کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سماجی تعلق ، آفاقی اقدار اورزندگی کی مہارتیں صرف خوشگوار سکول میں ہی سیکھی جاسکتی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شریمتی دیوانینی وِی بدری ناتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اِنتظام سکولوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ طلباء کو کلاس روم سے حقیقی دُنیا میں ذمہ داری او رخیال رکھنے والے شہریوں کے طورپر لے جانے کے نظریۂ کے ساتھ اعلیٰ معیارکی تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
سنہا نے تعلیمی شعبے میں اِصلاحات کو اَپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ طلباء کے سیکھنے کی جگہ کو کلاس روم سے آگے جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری کے دورمیں طلباء صرف نمبر نہیں بلکہ ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں ہمدردی اور ذہن سازی کے ساتھ بہترین پیشہ ور اَفراد کے بہترین توازن کی عکاسی کرنی چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سکولوں او رتعلیمی نظام سے ہمارے طلباء کو حقیقی دُنیا کے لئے تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اُنہیں اَپنے منتخب کیرئیر میں زیادہ نتیجہ خیز، کامیاب بننے کے لئے کم سے کم چھ مہارتوں ، تجسس، تنقیدی سوچ ، موافقت ، مؤثر مواصلات ، ٹیم ورک اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔
سنہا نے ملک میں تعلیمی نظام میں ہونے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی نے کلاس روم کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹیڈی میں مشغولیت او رشمولیت پر خصوصی زور دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا کہ آج ایک اُستاد کا سب سے اہم کردار تجسس ، تعاون کیلئے ماحول پیدا کرنا اور طلباء کو مزید پُر خیال بننے اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔
سنہا نے اِس بات پر زور دیا کہ سکولوں کو آزادانہ سوچ سے پروان چڑھانا چاہیے اور اِنفرادی ترقی کیلئے متحرک جگہ فراہم کرنی چاہیے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سے علم ، ہنر ، اِختراع او ربیداری کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ایک طالب علم کی بہتر سائنسدان ، ڈاکٹر ، اِنجینئر ، موسیقار بننے کی صلاحیت زیادہ متجسس، تخلیقی اور ان اقدار کو سیکھنے کی کوششوں پر منحصر ہے جو مستقبل کے لئے نیوی گیشن ٹولز کے طورپر کام کریں گی۔
سنہا نے طالب علم اور اُستاد کی بڑھتی ہوئی مصروفیت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک اُستاد معاون او رسرپرست کے طورپر کام کرتا ہے اور طلباء کو مضامین اور مضامین کی حدود میں سوچنے کی ترغیب دیتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اکھنور میں ریٹائرڈ زونل ایجوکیشن آفیسر کا سنسنی خیز قتل‘ مزید دو زخمی

Next Post

سرکاری اساتذہ کے پرائیویٹ ٹیوشنز پر پابندی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سرکاری اساتذہ کے پرائیویٹ ٹیوشنز پر پابندی ‘

سرکاری اساتذہ کے پرائیویٹ ٹیوشنز پر پابندی ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.