پیر, اگست 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک جوکووچ پر عائد ویزا پابندی ختم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-17
in کھیل
A A
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا

نیرج چوپڑا کا سیزن کا بہترین مظاہرہ، لوزان ڈائمنڈ لیگ میں چاندی کا تمغہ جیتا

کینبرا (آسٹریلیا)// آسٹریلیائی حکومت نے سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کے داخلے پر عائد پابندی ہٹا دی ہے۔ اس سے ان کے لیے آسٹریلین اوپن ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا راستہ کھل گیا ہے۔
آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر اینڈریو جائلز نے جمعرات کو جوکووچ پر سے ویزا پابندی ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوکووچ کو عارضی ویزا دیا گیا ہے۔ آسٹریلین اوپن 16 سے 29 جنوری تک منعقد ہو رہا ہے۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 16 سے 29 جنوری تک میلبورن میں منعقد ہو رہا ہے۔
یہ فیصلہ سربیا کے ٹینس اسٹار کو دس ماہ قبل آسٹریلیا میں داخل ہونے پر حراست میں لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس وقت جوکووچ کو میلبورن میں اسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے لیے آسٹریلیا میں داخل ہوتے وقت روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے اس وقت کووڈ 19 کی ویکسین نہیں لی تھی۔
جوکووچ کو قانونی جنگ کے بعد آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا اور مقامی ضوابط کے مطابق ان پر خود بخود تین سال کے لیے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ حکومت نے اس پابندی کو ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں غیر شہریوں کے داخلے پر پابندی لگانے والی سخت سرحدی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
وزیر جائلز نے کہاکہ”جنوری 2022 میں مسٹر جوکووچ کے ویزا کی منسوخی کے بعد سے بائیو سیفٹی ایکٹ 2015 کے تحت کووڈ-19 سے متعلق سرحدی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں، جس میں آسٹریلیا میں داخل ہونے کے لیے کووڈ-19 کی ویکسینیشن کے سرٹیفیکیٹ کی شرط بھی شامل ہے۔
جوکووچ گزشتہ سال میلبورن پارک میں مسلسل چوتھی بار اس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے کے ارادے سے یہاں آئے تھے۔
ٹورن میں اے ٹی پی فائنلز کے دوران جوکووچ نے کہا کہ وہ دوبارہ آسٹریلیا جانے کا موقع ملنے پر "بہت خوش” ہیں۔
انہوں نے کہاکہ “مجھے اس ٹورنامنٹ کے دوران اس سے اچھی خبر نہیں مل سکتی تھی۔ آسٹریلین اوپن میرا سب سے کامیاب گرینڈ سلیم رہا ہے۔ وہاں سے میری کچھ بہترین یادیں جڑی ہوئی ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہر ایک ہمیں بے وقوف بنارہا ہے

Next Post

بابراعظم کو ٹی20 میں کپتانی پر نظرثانی کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
کھیل

یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا

2026-08-24
نیرج چوپڑا کا سیزن کا بہترین مظاہرہ، لوزان ڈائمنڈ لیگ میں چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

نیرج چوپڑا کا سیزن کا بہترین مظاہرہ، لوزان ڈائمنڈ لیگ میں چاندی کا تمغہ جیتا

2026-08-24
مانسی نے جیتا چاندی کا تمغہ، تنوی اور کومل کو کانسے کے تمغے
کھیل

مانسی نے جیتا چاندی کا تمغہ، تنوی اور کومل کو کانسے کے تمغے

2026-08-24
ناگویا میں 2026 ایشین گیمز کے لیے مشعل ریلے شروع
کھیل

ناگویا میں 2026 ایشین گیمز کے لیے مشعل ریلے شروع

2026-08-24
ٹیافو نے موسیٹی کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

ٹیافو نے موسیٹی کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-08-24
کھیل

2026-08-24
آئی پی ایل 2026 سے پہلے راہل دراوڑ اور راجستھان رائلز کی راہیں جدا
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ کے لیے سوریہ ونشی جیسے کھلاڑیوں کا تینوں فارمیٹس میں کھیلنا ضروری: دراوڑ

2026-08-24
بنگلہ دیش کو تنزید اور مشفق الرحیم کی فٹنس کلیئرنس کا انتظار
کھیل

بنگلہ دیش کو تنزید اور مشفق الرحیم کی فٹنس کلیئرنس کا انتظار

2026-08-22
Next Post
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی

بابراعظم کو ٹی20 میں کپتانی پر نظرثانی کرنی چاہیے، شاہد آفریدی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.