بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہر ایک ہمیں بے وقوف بنارہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-17
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

ہم کئی بار آپ سے کہہ چکے ہیں کہ …کہ ہم نادان ہیں‘ نا سمجھ بھی… اسی لئے ہماری اس نا سمجھ‘ سمجھ کو بہت کچھ سمجھ نہیں آتا ہے… اور بالکل بھی نہیں آتا ہے… کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی کچھ باتیں تو بالکل بھی سمجھ میں نہیں آتی ہیں… کشمیر کی سبھی سیاسی جماعتیں حلفاً بیان کرتی ہیں کہ وہ دفعہ ۳۷۰ پر کوئی سیاست نہیں کریں گی… خاص کر اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس … لیکن پھر بھی وہ بات بات اور ہر ایک بات میں دفعہ ۳۷۰ کی بات کرتی ہیں… اگلے روز اپنے بخاری صاحب… الطاف بخاری صاحب نے سرینگر کے عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ … کہ کچھ سیاسی جماعتیں ‘ دفعہ ۳۷۰ پر سیاست کررہی ہیں‘ لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہیں… لیکن…لیکن اپنی پارٹی اس پر لوگوں کو بے وقوف نہیں بنائیگی … بخاری صاحب نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت کروڑوں روپے صرف کرکے سپریم کورٹ میں دفعہ ۳۷۰ کا دفاع کرے گی… اور ایسا کہہ کر بخاری صاحب کو لگ رہاہے کہ یہ جناب دوسری جماعتوںکی طرح دفعہ ۷۰ ۳ پر کوئی سیاست نہیں کررہے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں کررہے ہیں… اب آپ ہی بتائیے کہ ہم کہیں تو کیا کہیں سوائے اس ایک بات کے کہ جناب دفعہ ۳۷۰ کو منسوخ ‘ اسے زمین بوس کئے ہو ئے تین سال سے زائد عرصہ ہوا… گزشتہ تین برسوں میں تو آپ کو کروڑوں روپے صرف کرکے سپریم کورٹ میں اس کا دفاع کرنے کا خیال نہیں آیا … اور بالکل بھی نہیں آیا … لیکن … لیکن اب تین سال بعد اس کا خیال آپ کو آیا اورآپ بہترین سے بہترین وکیل کی خدمات لینے کی بات کررہے ہیں… تین سال کے طویل عرصے بعد … کیوں ؟کیا اس لئے کہ اب کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور… اور آپ دل ہی دل میں جانتے ہیں کہ لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ہی سہی دفعہ ۳۷۰ کا تذکرہ کرنا ضروری ہے… اس کے بغیر آپ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے انتخابی جلسے پھیکے پھیکے لگیں گے… ان میں کوئی رونق نہیں ہو گی… دفعہ ۳۷۰ کی بات کئے بغیر لوگ کسی اور بات پر’ضرور ضرور‘ کے جوابی نعرے دے کر خود کو آپ کے ہاتھوں بے وقوف … ایک اور بار پھربے وقوف نہیں بناسکتے ہیں… اس لئے جہاں نیشنل کانفرنس ‘پی ڈی پی جیسی جماعتیں دفعہ ۳۷۰ پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہیں… بخاری صاحب !ہماری نا سمجھ‘ سمجھ ہمیں یہ سمجھا رہی ہے کہ آپ بھی ایسا ہی کررہے ہیں… لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات صحیح وقت پر ہوں گے :رجیجو

Next Post

آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک جوکووچ پر عائد ویزا پابندی ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
آگ سے متاثرین کی امداد
سچ تو یہ ہے

گرما میں پی ڈی پی میں بہار؟

2025-06-26
Next Post
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے

آسٹریلین اوپن ٹینس: نوواک جوکووچ پر عائد ویزا پابندی ختم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.