پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویراٹ کوہلی کا حارث رؤف کی گیند پر لگایا گیا چھکا ٹی20 کا بہترین شاٹ قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-16
in کھیل
A A
کوہلی بین الاقوامی ٹی 20 رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

دبئی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ہندوستان کے میچ میں عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی بلے ویراٹ کوہلی کا پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی گیندپر مارے گئے چھکے کو ٹی20 کی تاریخ کا بہترین شاٹ قرار دے دیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں کئی ڈرامائی، دلچسپ اور سنسنی خیز لمحات اور مناظر دیکھے گئے لیکن ان میں کچھ مواقع ایسے تھے جو فیصلہ کن ثابث ہوئے اور ان لمحات نے میچ کے نتائج پر گہرا اثر ڈالا۔انہی میں سے ایک فیصلہ کن اور ڈرامائی لمحہ وہ تھا جب عالمی شہرت یافتہ ہندوستانی بلے ویراٹ کوہلی نے پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی کرائی گئی ایک گیند پر چھکا مارتے ہوئے لانگ آف باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دیا۔
ایک ایسے وقت میں جب ہندوستانی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار نظر آرہی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ اب بہت دیر ہوچکی کیونکہ ہندوستان کو صرف 8 گیندوں پر 28 کی ضرورت تھی جبکہ حارث رؤف نے بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 4 اوورز کی اخری دو گیندیں کرانے سے قبل تک صرف 24 رنز دیے تھے لیکن اس مرحلے پر ویرات کوہلی نے اپنی عظمت کا ثبوت دیتے ہوئے ہندوستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
حارث رؤف کی جانب سے بھرپور رفتار سے کرائی گئی اس گیند کو کھیلنا اتنا آسان نہیں تھا لیکن ہندوستانی اسٹار نے جس طرح اس گیند کو کھیلا، وہ بال اس طرح کے برتاؤ کی مستحق نہ تھی۔اسٹار بلے باز نے گیند کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی باؤنڈری لائن سے باہر پھینک کر اسے کرکٹ کی تاریخ کے یادگار لمحات میں سے ایک بنا دیا۔
اگلی ہی گیند پر ایک اور چھکا اچانک ہی ہندوستان کو میچ میں واپس لے لیا اور ان کی پوزیشن مضبوط کردی اور اگلے اوور میں ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کی۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، اہم میچ میں ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کے شاندار 82 اور ہاردک پانڈیا کے 40 رنز کی بدولت پاکستان کا 160 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔
اسی طرح سے میگا ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی باؤلنگ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا انگلینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز ہیری بروکس کا زبردست کیچ تھا جس نے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔لیکن یہ لمحہ پاکستان کے لیے زیادہ فائدہ ثابت نہ ہوا کیونکہ یہ کیچ لیتے ہوئے شاہین انجری کا شکار ہوئے اور پھر اسی وجہ سے اپنے کوٹے کے اہم اوور مکمل نہ کر سکے۔اس موقع سے انگلینڈ بالخصوص معین علی اور بین اسٹوکس نے پورا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا دیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے سیم کرن اور بین اسٹوکس کے عمدہ کھیل کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
ٹورنامنٹ کے بہترین مقابلوں میں سے ایک میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا جہاں ززمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ کر کے شائقین کر حیران کردیا اور گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا۔
پرتھ میں 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی تھی، اس دوران شان مسعود اور شاداب خان 52 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔لیکن اسٹار آل راؤنڈر سکندر رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے شاداب خان کو پویلین کی راہ دکھائی اور پھر گلی ہی گیند پر حیدر علی کو بھی اپنا شکار بنایا۔چند ہی لمحوں میں میچ کا پانسا پلٹ گیا اور سارا دباؤ پاکستان پر آگیا۔
سکندر رضا نے اپنے اگلے ہی اوور میں شان مسعود کی وکٹ لے کر میچ کا نقشہ بدل دیا اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے گروپ 2 میں زمبابوے نے پاکستان کو مات دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
میگا ایوںٹ کے 5 اہم مواقع میں سے ایک اہم موقع وہ تھا جب ہالینڈ کے وین ڈر مروے نے بھاگتے ہوئے جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر کا شاندار کیچ لیا اور پروٹیز کے خلاف اپنی ٹیم کی یادگار فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسکور کارڈ پر نظر ڈالنے سے انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف 20 رنز فتح آسان نظر آتی ہے لیکن جب تک گلین فلپس کریز پر موجود تھے اس وقت تک انگلینڈ کی یہ جیت اتنی آسان نہیں تھی بین اسٹوکس نے فلپس کی وکٹ لے کر اس اہم میچ میں اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رافیل نڈال کا اے ٹی پی فائنلز جیتنے کا خواب چکنا چُور

Next Post

خواتین کو پنچایت سے پارلیمنٹ تک پہنچنے کا اختیار ہے ، موقع دینا ہمارا فرض : مرمو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا

2025-05-10
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

آئی پی ایل 2025 ملتوی ہونے کے بعد ’ایشیا کپ 2025‘ کو رَد کرنے کا فیصلہ!

2025-05-10
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

’تمہارا سفر بہت شاندار رہا‘، ٹیسٹ کرکٹ سے روہت شرما کے ریٹائرمنٹ پر سچن تندولکر ہوئے جذباتی

2025-05-10
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
Next Post
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے

خواتین کو پنچایت سے پارلیمنٹ تک پہنچنے کا اختیار ہے ، موقع دینا ہمارا فرض : مرمو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.