بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوگئی‘۲۰۵۰ میںیہ ۷ء۹؍ارب تک ہو جائیگی :اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in مقامی خبریں
A A
دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوگئی‘۲۰۵۰ میںیہ ۷ء۹؍ارب تک ہو جائیگی :اقوام متحدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//(ویب ڈیسک)
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق منگل ۱۵نومبر کو دنیا کی آبادی آٹھ ارب ہوگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ۲۰۳۰ میں یہ بڑھ کر ساڑھے آٹھ ارب‘۲۰۵۰ میں۷ء۹؍ ارب اور سن۲۱۰۰ میں۴ء۱۰؍ ارب ہوجائے گی۔
اقوام متحدہ نے پیر کے روز عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے سالانہ آبادی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں دنیا کی آبادی۸؍ ارب پہنچ جانے کو انسانی ترقی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ سن۱۹۵۰کے بعد سے عالمی آبادی اب تک کی اپنی سست ترین شرح سے آگے بڑھ رہی ہے، حتی کہ سن۲۰۲۰ میں آبادی کی رفتارمیں ایک فیصد کی گراوٹ آ گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی آبادی کو سات ارب سے بڑھ کر آٹھ ارب ہونے میں ۱۲ برس لگے اور اس کے نو ارب پہنچنے میں تقریباً ۱۵برس لگیں گے۔ یعنی ۲۰۳۷تک دنیا کی آبادی نو ارب ہو گی، جو کہ عالمی آبادی میں سست رفتاری سے آگے بڑھنے کی علامت ہے۔
رپورٹ کے مطابق۲۰۲۲ میں دنیا کے دو سب سے گھنی آبادی والے علاقے ایشیا کے تھے۔ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کی آبادی۳ء۲؍ ارب تھی جب کہ وسطی اور جنوبی ایشیا کی آبادی۱ء۲؍ ارب تھی۔ چین اور بھارت، جن میں سے ہر ایک کی آبادی۴ء۱؍ ارب سے زیادہ ہے، ان دونوں ایشیائی خطے کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک ہیں۔
اقوام متحدہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ سن ۲۰۵۰ تک عالمی آبادی میں ہونے والی مجموعی اضافے کا نصف سے زیادہ صرف آٹھ ملکوں تک مرکوز رہے گا۔ ان میں پاکستان، بھارت، کانگو، مصر، ایتھوپیا، نائجیریا، فلپائن اور تنزانیہ شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق۲۰۲۲میں۱۴۲۶ملین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے۔جب کہ بھارت کی آبادی اس سے صرف تھوڑی سے کم۱۴۱۲ ملین تھی۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق سب سے زیادہ کے لحاظ سے چین بھارت کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ بھارت۲۰۲۳ میں دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔
۲۰۵۰تک بھارت کی آبادی بڑھ کر۱۶۶۸ ملین ہو جائے گی جب کہ چین کی آبادی میں گراوٹ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور یہ مذکورہ برس تک۱۳۱۷ ملین تک رہ جائے گی۔ سن۲۰۵۰ تک دنیا کی مجموعی آبادی۷ء۹؍ ارب ہو جائے گی۔
ماہرین سماجیات کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافہ جہاں ایک طرف سودمند ثابت ہوسکتا ہے وہیں اس کی وجہ سے کئی طرح کے چیلنجز بھی پیدا ہوں گے اور اگر ان کا مناسب طور پر مقابلہ نہیں کیا گیا تو آبادی میں اضافہ بھارت کیلئے پریشانی کا موجب ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر ٹیچرس فورم کا سری نگر میں احتجاج

Next Post

کایاکلپ یوجنا ‘کے فرائض میں غفلت برتنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منسلک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں

کایاکلپ یوجنا ‘کے فرائض میں غفلت برتنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منسلک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.