ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

فوجوں کی جنگی تیاریوں سے متعلق مالی فیصلوںمیں تاخیر درست نہیں:سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in مقامی خبریں
A A
پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا فیصلہ 1971 میں ہی ہوجانا چاہیے تھا:راجناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

نئی دہلی//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے محکمہ دفاع سے کہا کہ وہ افواج کی ضروریات سے متعلق فیصلے تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ لے تاکہ افواج کی جنگی تیاریوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے ۔
پیر کو یہاں ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ فوجوں کی جنگی تیاریوں کیلئے مالی وسائل بہت اہم ہیں اور اس معاملے میں فوری اور شفاف فیصلے کئے جانے کی ضرورت ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ملک میں جنگی تیاریوں کے لیے نہ صرف مناسب مالی وسائل کا ہونا ضروری ہے بلکہ اس کے لیے فوری اور شفاف فیصلے کرنا بھی ضروری ہے ۔ فیصلہ سازی میں تاخیر سے نہ صرف وقت اور پیسے کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ملک کی جنگی تیاریوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے ۔ اس کو یقینی بنانے میں محکمہ دفاع کا بہت اہم کردار ہوتا ہے ۔
وزیر دفاع نے کہا کہ زندگی میں حساب کتاب کی بہت اہمیت ہے کیونکہ کوئی فرد ہو خواھ وہ خاندان ہو، معاشرہ ہو یا کوئی ادارہ، کھاتوں پر توجہ دیے بغیر وہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔
وسائل کے ضیاع پر توجہ مبذول کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’دنیا میں تمام وسائل محدود ہیں۔ یہی بات کسی قوم اور اس کے دفاعی شعبے پر بھی نافذ ہوتی ہے ۔ ایسے میں وسائل کے منصفانہ استعمال کی اشد ضرورت ہے ۔ جب میں وسائل کے منصفانہ استعمال کی بات کر رہا ہوں تو میرا مطلب دو چیزوں سے ہے :پہلا، وسائل کو صحیح جگہ پر استعمال کیا جانا چاہیے اور دوسرا، انہیں کسی بھی طرح ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔ ایک پیسہ بچانا ایک پیسہ کمانے کے مترادف ہے ، یہی بات وسائل پر بھی نافذ ہوتی ہے ‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ محکمہ دفاع کے اہم کاموں میں سے ایک وزارت دفاع کے اداروں کو مالی مشورے فراہم کرنا ہے ۔ اس سال دفاعی بجٹ کیلئے۲۵ء۵لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کی ذمہ داری محکمہ دفاع کی ہے کہ وہ مناسب اخراجات کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا’’مجھے یقین ہے کہ محکمہ دفاعی خدمات کے مالیاتی اصولوں کو اپناتے ہوئے ان کے مالی وسائل کے انتظام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں ۶۹ ویںاِمداد باہمی ہفتہ کی تقریبات کا اِفتتاح کیا

Next Post

سڑک حادثے میں ایس سی سمیت ۴ سرکاری ملازمین ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ڈوڈہ میں گاڑی چناب میں گر جانے سے تین ہلاک‘ ایک زخمی

سڑک حادثے میں ایس سی سمیت ۴ سرکاری ملازمین ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.