بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سڑک حادثے میں ایس سی سمیت ۴ سرکاری ملازمین ہلاک

بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر ہوئے حادثے میں گاڑی کھائی میں جا گری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in مقامی خبریں
A A
ڈوڈہ میں گاڑی چناب میں گر جانے سے تین ہلاک‘ ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

بھدرواہ//
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بٹوٹ،کشتواڑ قومی شاہراہ پر اسر کے ترنگل علاقے میں ایک سڑک حادثے میں سڑک اور عمارتوں (آر اینڈ بی) محکمہ کے چار افسران بشمول سپر انٹنڈنگ انجینئر(ایس ای) اور ایگزیکٹو انجینئر کی موت ہو گئی۔
پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک سرکاری گاڑی جس میں آر اینڈ بی ڈوڈہ کے تین افسران بشمول ایس ای ‘اے ای ای اور ایگزیکٹو انجینئر سوار تھے سڑک سے پھسل کر ۳۷کلومیٹر ڈوڈہ قصبہ بٹوٹ، کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع ترنگل پل کے قریب ۲۰۰ میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔
پولیس اہلکار نے بتایا’’حادثہ بظاہر آج صبح پونے گیارہ بجے دھند اور تیز بارش کی وجہ سے کم نظر آنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس اسٹیشن اسر کی ایک پولیس پارٹی مقامی لوگوں کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن موقع پر چار میں سے تین افراد کی لاشیں پائی گئیں جبکہ زخمی کو طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے‘‘۔
ہلاک ہونے والے آر اینڈ بی اہلکاروں کی شناخت پونچھ کے رہنے والے ایگزیکٹیو انجینئر ڈوڈہ رفیق شاہ، ادھم پور کے رہنے والے اے ای ای کمل کشور اور ڈوڈہ کے ڈرائیور عبدالحفیظ کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ زخمی ایس ای جو کہ سی ایچ سی اسر میں زیر علاج تھا دم توڑ گیا ہے۔ اس کی شناخت جموں کے سریش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
دریں اثنا جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے ڈوڈہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
سنہا نے کہا’’میں نے ضلع انتظامیہ کو متاثرین کو تمام ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس حادثے پر اظہار رنج و غم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’ڈوڈہ میں ہونے والے سڑک حادثے میں انسانی جانوں کے زیاں سے صدمہ ہوا‘‘۔
سنہا نے ٹویٹ میں کہا’’میں پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمی افسر کی فوری صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’میں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کو تمام ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔‘‘
ادھرسرینگر جموں شاہراہ پر شیر بی بی کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر شیر بی بی چنار پوائنٹ کے نزدیک ٹاٹا سومو اور نجی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
بتادیں کہ سرینگر جموں شاہراہ پر پیر کی صبح سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے باعث ڈرائیوروں کوگاڑیاں چلانے میں دقتیں پیش آرہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجوں کی جنگی تیاریوں سے متعلق مالی فیصلوںمیں تاخیر درست نہیں:سنگھ

Next Post

پی آئی اے طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
جموں میں طیارے کی شکل کا مشتبہ پاکستانی غبارہ برآمد

پی آئی اے طیارے کی شکل کا پاکستانی غبارہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.