جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی فتح کا رتھ روک دیا، سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-01
in کھیل
A A
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی فتح کا رتھ روک دیا، سیمی فائنل کی امیدیں زندہ رکھیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

برسبین// انگلینڈ نے جوس بٹلر (73) اور ایلکس ہیلز (52) کی نصف سنچریوں کی مدد سے منگل کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے کر سیمی میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں گروپ ون کے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 179 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ صرف 159 رنز ہی بنا سکی۔
گلین فلپس نے نیوزی لینڈ کو ہدف تک پہنچانے کے لیے نصف سنچری اننگز کھیلی لیکن انھیں کوئی سہارا نہیں ملا۔ فلپس نے 36 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے اور 18ویں اوور میں ان کے آؤٹ ہوتے ہی کیویز کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
انگلینڈ اپنے گروپ میں چار میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا (-0.30) کے بھی چار میچوں میں پانچ پوائنٹس ہیں، لیکن خراب رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ رینک پر موجود نیوزی لینڈ (2.23) کے پاس یہ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا موقع تھا، لیکن اس ہار سے اس کا رن ریٹ کافی حد تک انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پہنچ میں آگیا ہے۔ تینوں ٹیموں کو ابھی سپر 12 کا ایک میچ کھیلنا ہے۔
کپتان بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ہیلز کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ بٹلر ہیلز نے 10 اوورز میں 81 رنز جوڑ کر انگلینڈ کو پہلی وکٹ کے لیے مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ہیلز نے 40 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ ان کی وکٹ گرنے کے بعد بٹلر نے بھی ہاتھ کھولے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے 47 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے 17 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے لیکن نیوزی لینڈ نے آخری تین اوورز میں چار وکٹیں لے کر رن ریٹ کو لگام دی۔ لوکی فرگوسن نے لیام لیونگسٹن (20) اور بین اسٹوکس (08) کو آؤٹ کیا جب کہ ٹم ساؤتھی نے ہیری بروک کو سات رنز پر آؤٹ کیا۔ سیم کیرن نے آخری اوور میں چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو 179/6 کے اسکور تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور وہ 28 رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو گئے۔ ڈیون کونوے (03) اور گلین فلپس (16) کے آؤٹ ہونے کے بعد ولیمسن اور فلپس نے تیسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی شراکت قائم کرکے نیوزی لینڈ کو مشکلات سے نکالا۔ ولیمسن نے 40 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے لیکن فلپس نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی۔
اسٹوکس نے یہ شراکت داری 15ویں اوور میں توڑی، جب کہ نیوزی لینڈ کو پانچ اوورز میں 57 رنز درکار تھے۔ مارک ووڈ نے اگلے اوور میں جیمز نیشم کو آؤٹ کر کے صرف تین رنز دیے، جبکہ کرس ووکس نے 17ویں اوور میں پانچ رنز دے کر ڈیرل مچل کی وکٹ حاصل کی۔
فلپس نیوزی لینڈ کی آخری امید تھے لیکن کیرن نے انہیں 18ویں اوور میں آؤٹ کر کے میچ انگلینڈ کی گود میں ڈال دیا۔
اپنے آخری سپر 12 میں انگلینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہد آفریدی سے ہاتھ ملا کر بھارتی وزیر پسینے پسینے ہوگیا تھا، وقار یونس

Next Post

آلودگی کنٹرول نہیں کرپارہے ہیں تو کیجریوال، مان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے : بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post

آلودگی کنٹرول نہیں کرپارہے ہیں تو کیجریوال، مان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے : بی جے پی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.