جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پانڈیا نیوزی لینڈ کے دورے پر ہندوستان کی قیادت کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-31
in کھیل
A A
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ممبئی// کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ہاردک پانڈیا کو کپتانی سونپ دی ہے۔
پیر کو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے کہا کہ شیکھر دھون اس دورے میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ رشبھ پنت دونوں سیریز میں نائب کپتان ہوں گے۔
کل وقتی کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور کے ایل راہل کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے فنشر کا کردار ادا کیا تھا، کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
واشنگٹن سندر بھی چوٹ سے ٹھیک ہو گئے ہیں اور انہوں نے دونوں سیریز کے لیے ہندوستان کے 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ سندر کو زمبابوے میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن بائیں کندھے کی انجری کے باعث وہ باہر ہوگئے تھے۔
شیکھر دھون کی کپتانی میں ون ڈے ٹیم میں پنت کے ساتھ سنجو سیمسن بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔ سلیکٹرز کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں علاج کرارہے دیپک چاہر کو بھی ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کیا ہے، حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک ان کی انجری کی حالت پر کوئی نئی اطلاع نہیں دی ہے۔
ہندوستان کو تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 18، 20 اور 22 نومبر کو ویلنگٹن، مونگنوئی اور نیپیئر میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز بالترتیب 25، 27 اور 30 ​​نومبر کو آکلینڈ، ہیملٹن اور کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے جس کے لیے ٹیم کا اعلان بھی پیر کو ہی کیا گیا تھا۔
روہت، راہل اور وراٹ اس دورے پر ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے باصلاحیت بلے باز رجت پاٹیدار کو ون ڈے سیریز کے 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاٹیدار نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم میں جگہ بنائی تھی، حالانکہ انہیں الیون کا حصہ بننے کا موقع نہیں ملا تھا۔ پاٹیدار کی طرح راہل ترپاٹھی بھی بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ ترپاٹھی کو پہلی بار جون میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز کے لیے ٹیم میں بلایا گیا تھا اور وہ زمبابوے کے دورے پر بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں، لیکن انھوں نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ جڈیجہ، جو گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب سے گزر رہے ہیں، اس دورے کے لیے ٹیم میں بھی شامل ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی نے ان کی فٹنس کے بارے میں کوئی نئی اطلاع شیئر نہیں کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیک ٹو ولیج کا کامیاب انعقاد

Next Post

کم ترین اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز، محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
مجھے آف سائیڈ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں ، محمد رضوان کا معین خان کی تنقید پر جواب

کم ترین اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز، محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.