بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کم ترین اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز، محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-31
in کھیل
A A
مجھے آف سائیڈ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں ، محمد رضوان کا معین خان کی تنقید پر جواب

Rizwan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

پرتھ//
پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کم ترین اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے کا سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 30 سالہ محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں نیدرلینڈ کیخلاف 49 رنز کی اننگز کھیل کر 65ویں ٹی ٹونٹی اننگز میں اپنے 2500 رنز مکمل کیے جس کے بعد وہ تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 62 اننگز میں 2500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ویرات کوہلی 68 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ اس سے قبل ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 17 ویں میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدر لینڈز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے تیسرے اوور میں اسٹیفن مے برگ کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ اننگز کے 7ویں اوور میں 19 کے مجموعی سکور پر شاداب خان نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلوائی جب انہوں نے ٹام کوپر کو ایک رن پر آؤٹ کیا۔ نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ 26 رنز پر گری، اس مرتبہ بھی شاداب خان نے وکٹ حاصل کی، انہوں نے میکس اوڈوڈ کو 8 رنز پر پولین بھیجا۔
شاداب خان نے بولنگ میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے 15 ویں اوور میں نیدرلینڈز کے 61 کے اسکور پر کولن ایکرمین کو آؤٹ کیا۔ اگلے اوور میں نسیم شاہ نے نیدرلینڈز کے کپتان کو 15 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ 17 ویں اوور میں حارث رؤف نے اگلے بیٹر کو بولڈ کیا۔ محمد وسیم نے اننگز کے 19ویں اوور میں نیدرلینڈز کے لگاتار 2 بیٹرز کو بولڈ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور یہ پارٹنرشپ صرف 2 اوورز ہی قائم رہی۔ دوسرے اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر 8 ویں اوور میں گری جب فخر زمان 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اوپنر محمد رضوان 49 بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں قومی کرکٹرز نے رن ریٹ بہتر کرنے کے بجائے سنگل ڈبل پر فوکس کیا، شان مسعود نے 16 گیندوں پر 12 جبکہ افتخار احمد نے 5 رنز اسکور کیے۔ نیدر لینڈز کی جانب سے برینڈن گلوور نے دو جبکہ پال وین میکرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پانڈیا نیوزی لینڈ کے دورے پر ہندوستان کی قیادت کریں گے

Next Post

سوریاکمار کو آؤٹ کرنے پر وین پارنیل کا رونالڈو کے انداز میں جشن، ویڈیو وائرل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-02
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
Next Post
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و

سوریاکمار کو آؤٹ کرنے پر وین پارنیل کا رونالڈو کے انداز میں جشن، ویڈیو وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.