ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسٹوئنس کی دھماکہ خیز نصف سنچری، آسٹریلیا نے سری لنکا کو دی شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-25
in کھیل
A A
اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

FILE PHOTO: Cricket - ICC Men's T20 World Cup 2021 - Super 12 - Group 1 - Australia v South Africa - Zayed Cricket Stadium, Abu Dhabi, United Arab Emirates - October 23, 2021 Australia's Steve Smith in action REUTERS/Hamad I Mohammed

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

پرتھ//آسٹریلیا نے مارکس اسٹوئنس (ناٹ آؤٹ 59) کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی مدد سے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے چاریتا اسلانکا (38 ناٹ آؤٹ) کی اہم اننگز کی بدولت آسٹریلیا کو 158 رن کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے 16.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 89 رن کی زبردست شکست کے بعد اس جیت نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے سست آغاز کیا۔ ڈیوڈ وارنر (11) اور مچل مارش (17) مختصر جدوجہد کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ گلین میکسویل نے رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں 12 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23 رن بنائے لیکن باؤنڈری پر آشین بندارا کے شاندار کیچ کے باعث انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔
سری لنکا نے 13ویں اوور تک آسٹریلیا کے رن ریٹ کو قابو میں رکھا جبکہ کنگاروز کو جیت کے لیے سات اوورزمیں 61 رن درکار تھے۔ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے، اسٹوئنس نے 18 گیندوں پر چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے تیز 59 رن بنائے اور آسٹریلیا کو 21 گیندیں باقی رہتے ہدف تک پہنچنے میں مدد کی۔ کپتان ایرون فنچ نے 17ویں اوور کی تیسری گیند پر فاتحانہ رن بنا کر آسٹریلیا کو فتح دلائی۔ فنچ نے اسٹوئنس کا ساتھ دیتے ہوئے 31 رن بنائے، حالانکہ اس کے لیے انہوں نے 42 گیندیں کھیلی تھیں۔
اسٹونیس نے 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری اسکور کی، جب کہ تیز ترین نصف یوراج سنگھ نے 2007 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر بنائی تھی۔ یہ آسٹریلیا کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بنائی گئی سب سے تیز نصف سنچری بھی ہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے محض چھ رن پر کوسل مینڈس کا وکٹ گنوا دیا۔ سلامی بلے باز پتھم نسانکا نے دھننجے ڈی سلوا کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 69 رن جوڑے لیکن دونوں ہی اننگز کی رفتار نہ بڑھا سکے۔ نسانکا نے 45 گیندوں پر 40 جبکہ ڈی سلوا نے 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ بھانوکا راجا پکسے، داسن شناکا اور ونیندو ہسرنگا نے مایوس کیا، وہیں اسلنکا نے وکٹ پر قدم جمانے کے بعد تیز رنز جوڑے۔ اسلنکا نے 25 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 38 رن بنائے جبکہ چمیکا کرونارتنے نے سات گیندوں میں 14 رنوں کا ساتھ دیا۔ دونوں نے آخری دو اووروں میں 31 رن جوڑے اور سری لنکا کو 20 اوور میں 157/6 کے اسکور تک پہنچا دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، بابراعظم کی درخواست پر سماعت24 نومبر تک ملتوی

Next Post

مہاراشٹر حکومت نے تین ماہ میں 72 ٹھوس فیصلے کئے : شنڈے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post

مہاراشٹر حکومت نے تین ماہ میں 72 ٹھوس فیصلے کئے : شنڈے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.