اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’کارروائی کرو یا توہین عدالت کا سامنا‘: نفرت انگیز تقریر پر سپریم کورٹ کی حکومت کو تنبیہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-22
in مقامی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ نفرت آمیز تقاریر پر خود کارروائی کرے یا پھر توہین عدالت کے الزام کا سامنا کرے ۔
سپریم کورٹ نے کہا’’یہ ۲۱ویں صدی ہے، مذہب کے نام پر ہم کہاں پہنچ گئے ہیں؟‘‘
عدالت نے نفرت انگیز تقاریر سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایسے واقعات کے خلاف خود کارروائی کریں یا توہین کے الزامات کا سامنا کریں۔ عدالت نے کہا ’’اگر حکام کارروائی کرنے میں ناکام رہے تو توہین کی کارروائی کی جائے گی‘‘۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں حالات ’’ایک ایسے ملک کے لیے چونکا دینے والے ہیں جو مذہب کے حوالے سے غیر جانبدار سمجھا جاتا ہے‘‘۔
ججوں نے کہا’’ہندوستان کا آئین ایک سیکولر ملک اور شہریوں کے درمیان بھائی چارے کا تصور پیش کرتا ہے جو فرد کے وقار کو یقینی بناتا ہے… قوم کا اتحاد اور سالمیت تمہید میں درج رہنما اصولوں میں سے ایک ہے‘‘۔
سپریم کورٹ ججوں کاکہنا تھا’’درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ مختلف تعزیری دفعات کے باوجود، کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور آئینی اصولوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس عدالت پر بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئین کی حفاظت اور خدمت کرنے کا فرض عائد کیا گیا ہے تاکہ قانون کی حکمرانی برقرار ہے‘‘۔
جمعرات کو، سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستوں سے ایک درخواست پر جواب طلب کیا تھا جس میں ’’ہندوستان میں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنانے اور دہشت زدہ کرنے کے بڑھتے ہوئے خطرے‘‘ کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔
عرضی گزار شاہین عبداللہ نے سپریم کورٹ سے کہا تھا کہ وہ مرکز اور ریاستوں کو ملک بھر میں نفرت انگیز جرائم اور نفرت انگیز تقاریر کے واقعات کی معتبر تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کرے۔
سینئر وکیل کپل سبل، درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے‘نے ایک حالیہ ’ہندو سبھا‘ کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جہاں مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے ’ان لوگوں‘ کے ’مکمل بائیکاٹ‘ کا مطالبہ کیا۔ ورما کا اشارہ واضح طور پر مسلمانوں کی اور تھا ۔
ججوں نے تقریب میں ایک اور مقرر، جگت گرو یوگیشور اچاریہ کے تبصرے بھی پڑھے، جنہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ’ہمارے مندروں پر انگلی اٹھانے والوں‘ کے ’گلے کاٹ دیں‘۔
مسٹر سبل کی طرف سے پولیس اور حکومتوں کو اپنے طور پر مقدمات درج کرنے کے سخت حکم کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے، ججوں نے کہا’’یہ ہمارا فرض ہے… اگر ہم ایسا نہیں کرتے ہیں، تو یہ ہماری طرف سے دستبرداری ہے‘‘۔
اپنی درخواست میں، عبداللہ نے نفرت انگیز جرائم اور نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لیے سخت انسداد دہشت گردی قانون غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور دیگر سخت دفعات کی درخواست کی ہے۔
درخواست میں انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے میں حکمران سیاسی جماعت کے ارکان کی شرکت سے مسلم کمیونٹی کو ’ہدف اور دہشت زدہ‘ کیا جا رہا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی حکومت میں کشمیر کی صورتحال بہتر ہوئی ہے:شاہ

Next Post

اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ چار افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ چار افراد ہلاک

اروناچل پردیش میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ چار افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.