جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کھلاڑیوں کابار بار زخمی ہونا پریشان کن: بنی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in کھیل
A A
کھلاڑیوں کابار بار زخمی ہونا پریشان کن: بنی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

ممبئی// ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے نئے صدر راجر بنی نے ہندوستان کے اہم کھلاڑیوں کے بار بار زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’مسئلے کی تہہ میں جاکر ‘‘انجری کو کم کرنے کے طریقے تلالش کرنا چاہتے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
بنی نے صدارت سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا ’’ہم دیکھیں گے کہ ہم کھلاڑیوں کی انجری کو کم کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کا بار بار زخمی ہونا تشویشناک ہے، اور ہم اس کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں اور دیکھنا چاہتے ہیں کہ اسے کس طرح بہتر کیا جا سکتا ہے‘‘۔
بنی کو یہاں منعقدہ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے سورو گنگولی کی جگہ بی سی سی آئی کے 36ویں صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔
انہوں نے کہا ’ہمارے پاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی (بنگلور میں) میں بہترین ڈاکٹر اور کوچ ہیں، لیکن ہمیں چوٹوں کو کم کرنے اور ری ہیب کے عمل کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے‘‘۔
ہندوستان نے اس سال مختلف فارمیٹس میں 40 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ہندوستان نے باہمی سیریز کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی، لیکن انجریز نے بھی بار بار ٹیم میں اکثر تبدیلیوں میں رول ادا کیا ہے۔
روہت شرما کی ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں ہے، لیکن ان کے پاس ٹیم کے بہترین بالر جسپریت بمراہ اور معروف آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ نہیں ہیں۔ بمراہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جبکہ جڈیجہ اپنے دائیں گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب سے گزر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ طویل ری ہیب کے بعد جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ٹیم میں واپس آنے والے دیپک چاہر کمر کی انجری کے باعث آسٹریلیا کا سفر نہیں کر سکے۔
کھلاڑیوں کی چوٹوں پر کام کرنے کے علاوہ بنی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے پچوں کو بہتر بنانے پر بھی بات کی۔
بنی نے کہا ’’گھریلو وکٹ تھوڑی زیادہ جاندار ہونی چاہئیں تاکہ ہماری ٹیموں کو آسٹریلیا جیسی جگہوں پر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، جہاں تیز رفتار اور اچھال وای پچیں ہوتی ہیں‘‘۔
بنی وجیا نگرم کے مہاراجہ اور سورو گنگولی کے بعد بی سی سی آئی کے صدر بننے والے تیسرے کرکٹر ہیں۔ بنی سے پہلے بی سی سی آئی کے صدر گنگولی تھے، بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے نمائندے کے طور پر موجود رہے۔ وہ جلد ہی سی اے بی کے چیئرمین کے عہدے پر واپس آسکتے ہیں۔
کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 67 سالہ بنی صدر کے طور پر صرف تین سال کے لیے کام کریں گے کیونکہ بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق منتظمین اور عہدیداروں کی عمر 70 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔ورلڈ کپ 1983 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے بنی نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے۔ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بنی نے کوچنگ کا رخ کیا۔ کچھ عرصہ قومی سلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد وہ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنی بنے بی سی سی آئی کے 36ویں صدر

Next Post

نتیش کو ڈیولپمنٹ کمشنر نے ‘آرکیا لوجیکل اٹلس آف بہار ’کتاب پیش کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے گیندبازاسّی وونگ کو ٹیم میں واپس بلایا

2025-05-16
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

آئی پی ایل 2025: بی سی سی آئی نے قوانین میں کی تبدیلی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو عارضی طور پر ری پلیس کرنے کی ملی اجازت

2025-05-16
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد وسیم جعفر نے ہندوستان کے نئے ٹاپ 4کا نام لیا

2025-05-16
ہاردک میں روہت جیسی خصوصیات نظر آتی ہیں: گواسکر
کھیل

سنیل گواسکر نے ممبئی میں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر میں 10000 گواسکر بورڈ روم کا افتتاح کیا

2025-05-16
آئی پی ایل کی منی نیلامی میں کھلاڑیوں کی نیلامی نے شائقین کو کیا حیران ،بروک کو ملے13.25 کروڑ ، نیشام سمیت 73 کھلاڑیوں فروخت نہ ہوسکے
کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

2025-05-15
جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا پہلا دورہ کرے گی
کھیل

مشکل ترین دوروں میں سے ایک: جنوبی افریقہ کی کھلاڑی لوس کا سری لنکا سہ رخی سیریز پر تبصرہ

2025-05-15
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برونی کافٹ بال انقلاب: دل کی چوٹ بن گئی جیت کی وراثت

2025-05-15
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وراٹ پریمانند کی پناہ میں پہنچے

2025-05-15
Next Post
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش

نتیش کو ڈیولپمنٹ کمشنر نے ‘آرکیا لوجیکل اٹلس آف بہار ’کتاب پیش کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.