اوڑی//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو مدثر شیخ کے اہل خانہ سے ملاقات کی جو اس سال کے شروع میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔
شاہ ‘جن کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ‘ جتیندر سنگھ تھے‘ سرینگر سے ایک سو کلومیٹر دور اڑی میں شیخ کی رہائش گاہ پر گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے شیخ کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے مقتول پولیس اہلکار کی رہائش گاہ تک پہنچنے کیلئے پہاڑی علاقہ لیا۔
عہدیداروں نے مزید کہا ’’اس نے راستہ بدلا اور سخت راستے سے گزر کر شہید کے خاندان سے ملاقات کی‘‘۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بعد میں مرکزی وزیر داخلہ نے شیخ کے قبرستان کا دورہ کیا اور مرحوم کی روح کے لئے دعا کی۔
شیخ، جو جموں و کشمیر پولیس میں اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کے طور پر کام کر رہے تھے، کریری علاقے میں ایک انکاؤنٹر میں غیر ملکی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔