سرینگر//
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو سرینگر کے رینا واری علاقے میں واقع گرودوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شاہ، جو جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں، نے گرودوارہ چھٹی پاد شاہی میں پوجا کی۔
اہلکارنے کہا کہ شاہ کے ساتھ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور دیگر سینئر عہدیداروں کے علاوہ بی جے پی کے کئی سینئر قائدین بھی تھے۔
قبل ازیں شاہ نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا اور بعد میں انہوں نے اوڑی میں ایک مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔