سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے گریز بانڈی پورہ کے نوشہرا نارڈ علاقے میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے گریز کے نوشہرا نارڈ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا۔
پولیس نے کہاکہ تلاشی آپریشن کے دوران ۷ ؍اے کے رائفلیں‘دو پستول‘۲۱میگزین۱۱۹۰گولیوں کے راؤنڈ‘۱۳۲پستول راؤنڈ‘۱۳گرینیڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔