بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دراندازی کی زیادہ کوششیں نہیں ہو رہی ہیں:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-29
in اہم ترین
A A
دراندازی کی زیادہ کوششیں نہیں ہو رہی ہیں:فوج

Lt Gen Manjinder Singh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
ایک سینئر فوجی افسر نے بدھ کے روز کہا کہ لائن آف کنٹرول پر حال ہی میں زیادہ دراندازی کی کوششیں نہیں ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان میں دہشت گرد گروپوں نے سیلاب سے متاثرہ بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے اپنے کیڈر بھیجے ہیں۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ ۱۶ویں کور‘ لیفٹیننٹ جنرل منجندر سنگھ نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سرپرست، جو جموں خطہ میں پیر پنچال کے جنوب میں دہشت گرد واقعات انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں، دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا جموں و کشمیر پریشان ہے اور دہشت گردی صرف کشمیر محدود نہیں ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے جموں کے نگروٹہ میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ’’ان عوامل کی وجہ سے (پاکستان میں سیلاب کی صورتحال، دہشت گرد کیڈرز کا بلوچستان اور سندھ کی طرف موڑ، پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کا دباؤ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس)، گزشتہ چند دنوں کے دوران، (دراندازی کرنے کیلئے) زیادہ کوششیں نہیں کی گئیں‘‘۔
۱۶ویں کور کے جی او سی نے کہا کہ جس دن یہ صورتحال بدلے گی‘اُس سے دوبارہ ایل او سی پر دراندازی کی کوششیں کی جائیں گی ۔
سرحدپر اس موجودہ صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے، فوجی افسر ‘جو اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا سردیوں سے قبل ایل او سی پر دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ہوا ہے؟ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا تین سے چار عوامل میں تجزیہ کرنا ہوگا۔
فوجی کمانڈر نے کہا’’یہاں سیلاب آ رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں رہنما عسکریت پسند گروپوں کو اچھے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سے عسکریت پسند گروہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے اپنے کارکنوں کو بلوچستان اور سندھ بھیجے ہیں‘‘۔
۱۶ویں کور کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے علاوہ پاکستان پر ایف اے ٹی ایف کا دباؤ دیگر عوامل ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم حالات سے واقف ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارا گرڈ موثر ہے۔ پچھلے دو سالوں سے کسی دراندازی کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے علاقے میں کوئی دراندازی نہ ہو‘‘۔
تاہم لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ پاکستان، آئی ایس آئی اور اس کی فوج دراندازی کو انجام دینے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا’’ہم انہیں ناکام بنا دیں گے۔ وہ کچھ بھی کریں، ہم انہیں ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘‘۔
۱۶ویں کور کے جی او سی نے کہا ’’پاکستان دہشت گردوں کی دراندازی، اور گولہ بارود اور منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن ہمارے پاس انسداد دہشت گردی کا ایک گرڈ ہے تاکہ دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ’اچھی بات‘ تھی کہ پیرپنچال کے جنوبی علاقے کے لوگ ’عسکریت پسند مخالف‘ تھے۔
تشدد کے بارے میں ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے فوجی کماندر نے کہا کہ اس میں کمی آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں خطے میں دہشت گردوں کی کوئی بھرتی نہیں ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے دیہی دفاعی کمیٹیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں ایسے عناصر سے نمٹنے کے لیے مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا’’اب تک جموں میں تشدد نمایاں طور پر کم ہے۔ ہمارے پاس دراندازی کے خلاف ایک مضبوط گرڈ ہے اور ہم اندرونی علاقوں کو محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جس کے لیے ہمارے پاس انسداد دہشت گردی کا مضبوط گرڈ ہے‘‘۔
۱۶ویں کور کے جی او سی نے مزید کہا’’ہم نے آبادی کی طرف سے (دہشت گردوں کیلئے) کوئی حمایت نہیں دیکھی ہے اور یہ ہمارے لیے ایک صحت مند علامت ہے۔ ہم اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں‘‘۔
جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بنیاد پرستی سے بچانے کے لیے لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ ’پوری قوم‘ کے نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانا حکومت کا ایجنڈا ہے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فوج اس کے ساتھ منسلک ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ کاکہنا تھا’’بنیاد پرستی ایک ایسا رجحان ہے جس کے تحت دشمن ملک (جموں و کشمیر کے) نوجوانوں کو صحیح راستے سے ہٹانے اور انہیں غلط راستے پر لے جانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ انہیں (بنیاد پرستی سے) بچانے کے لیے، ہمیں پوری قوم کے نقطہ نظر کی ضرورت ہے‘‘۔
نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانا حکومت کا ایجنڈا ہے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے فوج اس کے ساتھ منسلک ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے نوجوانوں میں ’بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی‘ کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا کہ نوجوانوں کو بنیاد پرست ہونے سے روکنے کے لیے پوری قوم کے نقطہ نظر میں خاندان، سماج، مذہبی رہنماؤں اور اساتذہ کی شرکت شامل ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ فوج ان کی مدد کر رہی ہے۔
۱۶ویں کور کے جی او سی نے کہا کہ فوج سوشل میڈیا پر ’دشمن‘ پروفائلز کی نشاندہی کرتی ہے اور ان کے مالکان کو مشاورت فراہم کرتی ہے۔
پاکستان کی طرف سے اسلحہ اور منشیات گرانے کیلئے ڈرون کے استعمال کے معاملے پر، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یہ رجحان زیادہ عام ہے۔انہوں نے کہا’’ہمارے (وائٹ نائٹ کور) کے علاقوں میں ڈرون کم نظر آتے ہیں اور ہمیں شبہ ہے کہ جو یہاں دیکھے گئے ہیں وہ دشمن کی جاسوسی ہیں، اس لیے ہم جلد ہی ایک اینٹی ڈرون میکانزم حاصل کر رہے ہیں‘‘۔
لیفٹیننٹ جنرل سنگھ نے کہا’’ہمارے پاس اپنے منصوبے ہیں۔ ڈرون کے خطرات کو ناکام بنانے کیلئے آلات آ رہے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو نیا سی ڈی ایس مقرر کیا گیا

Next Post

جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات آئندہ سال مارچ اپریل میں متوقع ہیں:اشوک کول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول

جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات آئندہ سال مارچ اپریل میں متوقع ہیں:اشوک کول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.