سرینگر//
جموںکشمیر بی جے پی یونٹ کے جنرل سیکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر میں سائل آئندہ کے مارچ، اپریل میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد متوقع ہے ۔
کول نے کہاکہ حتمی الیکٹورل رول۲۵نومبر تک مکمل ہوگا جس کے بعد ووٹر لسٹ منظر عام پر آئے گی اور الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں کرئے گا۔
ان باتوں کا اظہار کول نے بانڈی پورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ۲۵نومبر کو حتمی الیکٹورل رول کی اشاعت کے بعد جموں کشمیر میں انتخابات سائل آئندہ کے مارچ۔اپریل میں ہونے کی امید ہے ۔
کول کے مطابق جنوری اور فروری موسمی حالات کی وجہ سے انتخابات کیلئے موزون نہیں لہذا یہ ظاہر ہے کہ انتخابات اگلے سال مارچ اپریل میں ہی ہوں گے ۔
ڈیلی ویجروں کے مسائل حل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کول نے کہاکہ اُنہیں عنقریب ہی کم سے کم اجرت ایکٹ میں شامل کیا جا ئے گا۔
کول نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں بھاجپا دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور یہ کہ آئے روز نئے چہرے پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی نے جتنے بھی وعدئے کئے اُنہیں پورا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جائز مسائل کو اُن کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر بھاجپا اپنے وعدے پر کاربند ۔
بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ آنے والے اسمبلی چناؤ میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر اُ بھر کر سامنے آئے گی اور اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا۔