جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مقبول ڈار :ایک ایسا قالین باف جس کی قالین فن مصوری کا ایک شاہکار ہوتی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-26
in مقامی خبریں
A A
مقبول ڈار :ایک ایسا قالین باف جس کی قالین فن مصوری کا ایک شاہکار ہوتی ہے

Srinagar, Mar 25 (UNI) Artesian Mohammad Maqbool Dar inscribed Kashmiri culture in a silken Kashmiri carpet. Dar presently weaving a tricolor with a desire to present it to Prime Minister Narendra Modi. UNI PHOTO-SRN5 ( Photo with Urdu story UDR-4)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک قالین باف ایک خاص قالین تیار کر رہا ہے جس پر وہ وادی کی خوبصورتی یا ثقافت کی تصویر کشی نہیں بلکہ ملک کے ترنگے کو بُن رہا ہے ۔
محمد مقبول ڈار نامی یہ قالین باف یہ خاص قالین وزیر اعظم نریندر مودی کو بطور تحفہ پیش کرنے والے ہیں۔
قبل ازیں موصوف قالین باف نے کشمیری ثقافت کا ایک دلکش قالین بُن کر شہرت کو بلندیوں کو چھوا تھا۔انہوں نے اس قالین پرایک کشمیر خاتون کو روایتی لباس میں ملبوس شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر بیٹھے دکھایا تھا جس کی یہاں کافی پذیرائی ہوئی تھی۔
بانڈی پورہ کے اشٹنگو علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد مقبول ڈار گذشتہ بیس برسوں سے قالین بافی کے پیشے سے وابستہ ہیں اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اس کے قالین بافی کے بیس کارخانے چل رہے ہیں جن میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی قریب پچاس لڑکیاں کام کر رہی ہیں۔
قالین باف نے کہا میں آج کل ریشم کا چار فٹ بائی چار فٹ سائز کا قالین تیار کر رہا ہوں جس پر ملک کے ترنگے کو بُنا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خاص قالین مکمل ہونے میں ابھی کم سے کم ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ جائے گا۔
ڈارکا کہنا ہے’’میں یہ قالین وزیر اعظم نریندرمودی اور جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو بطور تحفہ پیش کرنا چاہتا ہوں تاکہ میرے کارخانوں میں کام کرنے والی لڑکیوں کے ہنر کی جلوہ نمائی بھی ہوسکے اور انہیں مدد بھی مل سکے ‘‘۔
قالین باف نے کہا کہ میرے کارخانوں میں کام کرنے والی یہ لڑکیاں زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے ماہانہ کما سکتی ہیں جس سے ان کے گھروں کا گذارہ بمشکل ہی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا’’ ترنگے کا قالین بُننے کے بعد گریز وادی کی حبہ خاتون پہاڑی بیک گراؤنڈ کے ساتھ قالین تیار کرنا میرا دوسرا بڑا خواب ہے جس پر میں بہت جلد کام شروع کرنے والا ہوں‘‘۔
ڈار کا کہنا تھا’’جو ہم یہ جانوروں، خوبصورت جگہوں وغیرہ کے چھوٹے چھوٹے قالین تیار کر رہے ہیں یہ در اصل میرے کارخانوں میں کام کرنے والی لڑکیوں کا ہی آئیڈیا ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایسے قالین تیار کرنے کے لیے ‘تعلیم’ (وہ زبان جس کو پڑھ کر قالین تیار کیا جاتا ہے ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) سری نگر کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے ۔
قالین باف نے کہا کہ میرے چھوٹے سائیز کے قالینوں جن کو دیواروں پر آویزاں رکھا جاتا ہے ، کو دیکھ کر آئی آئی سی ٹی نے مجھے خام مواد مفت فراہم کیا تاکہ وادی میں قالین بافی کے اس نئے باب کو فروغ مل سکے ۔
ڈار نے کہا’’بڑے سائیز کے قالینوں کی اب کوئی خاص مانگ نہیں ہے اور ہم اب مختلف قسم کے چھوٹے قالین تیار کر رہے ہیں تاکہ ان کو آسانی سے فروخت کیا جاسکے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم نے آج تک دیواروں پر آویزاں رکھنے کے لئے مختلف قسموں کے قالین جن پر مختلف قسموں کے پھول بُنے ہیں تیار کئے ہیں اور اس کے علاوہ ہم نے گھوڑے پر بیٹھا مغل باشادہ اکبر کی تصویر کا بھی ایک قالین تیار کیا ہے اورمختلف جانوروں اور پرندوں کی تصویروں کے قالین بھی بنائے ہیں‘‘۔ڈار نے کہا کہ مختلف ڈیزائن والے یہ قالین ہماری شہرت کا باعث بن گئے ہیں۔
قالین باف نے کہا کہ ہمیں اب سرکاری افسروں کی طرف سے نام پلیٹ کے قالین بنانے کے بھی آرڈرس مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’دلچسپ بات یہ ہے کہ صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے ، جموں وکشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش اور ایس ایس پی بانڈی پورہ کی طرف سے نام پلیٹ تیار کرنے بھی آرڈرس ملے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان آرڈرس کو تیار رکھا ہے اور ہم اس سلسلے میں مزید کام بھی کریں گے ۔
ڈار نے کہا کہ ہم نے سال۲۰۲۱میں ایک شاندار قالین تیار کیا تھا جس کے لئے ہم ایوارڈ کے مستحق تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ایوارڈ کے لئے فارم بھی جمع کیا لیکن ایوارڈ کا کیا ہوا وہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔ان کا کہنا تھا’’جب میں نے سال گذشتہ سرینگر ہنر ہاٹ کے دوران کشمیر ثقافت والے قالین کی نمائش کی تو اس کی کافی پذیرائی ہوئی اور میں اچھی کمائی بھی کی۔
موصوف قلین باف نے کہا کہ قالین بافی ہماری ثقافت کا ایک شاندار حصہ ہے اس کے کاریگر اب دوسرے کاموں کی طرف رجوع کر رہے ہیں کیونکہ اس پیشے میں رہ وہ بمشکل ہی گذارہ کر پا رہے ہیں۔
ڈار نے وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ قالین بافی سے وابستہ کاریگروں کی بہبودی کے لئے خصوصی امداد فراہم کریں تاکہ یہ ہنر زندہ بھی رہ سکے اور اس کو مزید فروغ بھی مل سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

Next Post

وادی میں ۹ ؍ اور جموں صوبے میں ۲ مثبت کیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

وادی میں ۹ ؍ اور جموں صوبے میں ۲ مثبت کیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.