سرینگر/27 ستمبر
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی ضلع کولگام کے آہٹو گاوں میں جیش سے وابستہ دو ملی ٹینٹ پھنس کر رہ گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج‘ وجے کمار نے بتایا کہ دونوں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
جنوبی کشمیر کے آہٹو کولگام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ آہٹو کولگام میں جیش سے وابستہ دو مقامی جنگجو پھنس کررہ گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں محصور ملی ٹینٹ متعدد کیسوں میں سیکورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب ہے ۔اُن کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔