ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایس آئی اے کے چھاپے‘ الیکٹرانک مواد سیل فونز‘ اہم کاغذات ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-25
in اہم ترین
A A
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
جموںکشمیر کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ہفتے کے روز سرینگر‘ بڈگام اور کپواڑہ میں چھاپے مارے جس دوران الیکٹرانک مواد‘ سیل فونز اوردوسرا قابل اعتراض مواد ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا کہ نارکو ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں درج مقدمے کے حوالے سے ایس آئی اے نے ہفتے کے روز چھاپہ ماری کی ۔
ترجمان کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ نارکو ملی ٹینسی کے سلسلے میں تحقیقاتی ایجنسی نے ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۱۷کے تحت درج کیا ہے ۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ مقدمہ پولیس اسٹیشن ایس آئی اے کشمیر نے قابل اعتماد اطلاع ملنے پر درج کیا تھا ۔
ایس آئی اے ترجمان نے کہاکہ کئی افراد جو مختلف ملی ٹینٹ تنظیموں کے ساتھ بطور اعانت کار کام کر رہے ہیں نے ان ممنوع تنظیموں کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش رچائی جس کے تحت نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کو جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹ تنظیموں تک پہنچا کر وادی میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دے سکے ۔
اُن کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سرحد کے اُس پار موجود ملی ٹینٹ تنظیمیں جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف ذرائع اور طریقے اپنا رہی ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن، برون شوگر اور دیگر ممنوع نشیلی اشیائکی کھیپ جموں وکشمیر پہنچا کر اس کو ملی ٹینٹ اعانت کاروں/دہشت گرد حامیوں کے ذریعے وادی میں اسمگل کیا جاتا تھا ۔
ایس ائی اے ترجمان نے کہاکہ ان ممنوع نشیلی اشیاء کو بازاروں میں فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی اسمگل کرکے حاصل شدہ رقومات کو جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹ تنظیموں کو منتقل کیا جارہا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز تلاشی کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد جس میں ڈیجیٹل مشین ، سیل فونز، الیکٹرانک گزیٹ، بینک اکاونٹ کی تفصیلات اور دوسرا مواد شامل ہیں کو بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
بیان کے مطابق ضبط شدہ مواد کا تجزیہ کرنے کے بعد مزید انکشافات متوقع ہے اور اسی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آٹے کو پاؤں سے گوندھ کر پکوڑے بنانے والا گرفتار

Next Post

قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے بیچ خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
مردہ قرار دی گئی نوزائیدہ بچی تدفین کے ایک گھنٹہ بعد زندہ پائی گئی

قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہنے کے بیچ خاتون نے ایمبولنس میں بچے کو جنم دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.