نئی دہلی // مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے 2025 تک ملک سے ٹی بی کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے معاشرے اور سرکار کو مل کرکوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔
مسٹرمنڈاویہ نے یہاں تپ دق کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب ’اسٹیپ اپ ٹو اینڈ ٹی بی 2022‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ 360 ڈگری ہولیسٹک اپروچ‘ ہندوستان میں ٹی بی کے خاتمے کی جڑ ہے ۔
انہوں نے کہا ’’ہم ایس ڈی جی 2030 کی جانب سے مقرر کردہ ٹی بی کے ہدف سے پانچ سال پہلے 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کی فعال کوششوں اور مسلسل رہنمائی کے ذریعے ملک کی قیادت ، پروگرام مشکل وقت میں آگے بڑھے ہیں ۔ مسٹرمنڈاویہ نے کہا کہ ٹی بی کے خلاف اس لڑائی کو جیتنے کے لیے سماج اور حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ این جی او، سول تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کو اس سوچ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ ٹی بی سے مبرا ہندوستان کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے۔
(یواین آئی)