بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی حج منزل میں عازمینِ حج کے لیے ٹیکہ لگانے کے کیمپ کا اہتمام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-18
in قومی خبریں
A A
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی//مقدس حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ روانہ ہونے والے عازمینِ حج کی پروازیں اس ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہوں گی۔ اس سے قبل ہر سال کی طرح اس سال بھی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں عازمینِ حج کے لیے ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
ٹیکہ لگانے کے کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے کیمپ میں موجود عازمینِ حج، خصوصاً خواتین عازمین سے ملاقات کی اور انہیں حج پر جانے کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال سفر حج کو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ منظم اور آسان بنانے کے لیے متعدد نئی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
محترمہ کوثر جہاں نے بتایا کہ حج منزل میں کئی نئی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ ان میں سعودی ریال، ٹریول کارڈ، حج سہولت ایپ، تربیتی ڈیسک، اور آنے والے دنوں میں آرام دہ رہائش کے لیے ایئر کنڈیشنڈ حج کیمپ اور پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کی سہولت شامل ہے ۔
واضح رہے کہ 30 اپریل سے 30 مئی تک حج پروازوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے میں 15 مئی تک تمام پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 16 مئی سے 30 مئی تک تمام پروازیں جدہ (مکہ) کے لیے روانہ ہوں گی۔ دہلی سے جدہ کے راستے حج پر جانے والے عازمین کے لیے احرام باندھنے کی سہولت اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دستیاب کرائی جائے گی۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عار فی نے بتایا کہ اس سال عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ٹیکہ کاری کا نظام حج پروازوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے ۔ عازمین کو ان کی پرواز کی تاریخ کے مطابق انفرادی سطح پر کال کر کے ٹیکہ لگوانے کے لیے بلایا جا رہا ہے ۔ بصورتِ دیگر بغیر اطلاع کے آنے والے افراد کو اسی دن ٹیکہ نہیں لگایا جائے گی۔ آج کے کیمپ میں عازمینِ حج کے علاوہ حج ڈیوٹی پر جانے والے تقریباً 100 سرکاری افسران کو بھی ویکسین دی گئی۔
خیال رہے کہ اس سال دہلی سے کل 2905 عازمین جبکہ دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے کل 16400 عازمینِ حج مقدس سفر پر روانہ ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ کو کوئی طاقت ہدایت نہیں دے سکتی: دھنکڑ

Next Post

راہل اگلے ہفتے امریکہ جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی

راہل اگلے ہفتے امریکہ جائیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.