منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وقت سے پہلے کی گرمی اور پھر بارشوں سے امسال اخروٹ کی پیداوار میں کمی درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-13
in مقامی خبریں
A A
وقت سے پہلے کی گرمی اور پھر بارشوں سے امسال اخروٹ کی پیداوار میں کمی درج

Srinagar, Sep 12 (UNI) Walnut production in Kashmir valley has considerably decreased this year due to climate change. This claim is made by the growers of village Branwar in Chadoora tehsil of Budgam district.. UNI SRN PHOTO 10

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر/
وادی کشمیر میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے امسال اخروٹ کی پیدا وار میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔
یہ دعویٰ وسطی کشمیر کے قصبہ چاڈورہ کے برنوار علاقے کے کاشتکاروں کا ہے ان کا کہنا ہے کہ امسال اخروٹ کی فصل پندرہ روز پہلے ہی تیار ہوگئی۔
برنوار سے تعلق رکھنے والے چودھری دانش‘ جو قانون کا طلب علم ہے اور جس کا خاندان اخروٹ تجارت سے ہی وابستہ ہے‘ نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال موسم وقت سے قبل ہی گرمی اور بارشیں ہونے کی وجہ سے اخروٹ کی پیدا وار میں کافی کمی ہوئی اور اخروٹ کی فصل بھی قبل از وقت ہی تیار ہوگئی۔
دانش نے کہا’’برنوار علاقہ وادی بھر میں نہ صرف اخروٹ کی بہترین کوالٹی کیلئے مشہور ہے بلکہ اخروٹ کی پیداوار کے لحاظ سے بھی میں یہ علاقہ وادی میں سر فہرست ہے لیکن امسال نا ساز موسمی صورتحال کی وجہ سے پیدوار کافی کم ہوگئی‘‘۔
اخروٹ تاجر کا کہنا ہے کہ وادی میں ڈرائی فروٹ زون یا منڈی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاشتکاروں کو مارکیٹ میں اخروٹ کی اچھی قیمت نہیں مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا’’یہاں کاشتکاروں یا بیو پاریوں کو اخروٹوں کو ڈبوں میں پیک کرکے جموں منڈی بھیجنا پڑتا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’جموں کی منڈی میں اخروٹ فی کلو کی قیمت دو سو روپے ہے جبکہ وہ خود چھ سے سات سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرتے ہیں‘‘۔
دانش نے کہا کہ سال گذشتہ ملک کی مختلف ریاستوں کے بیوپاری برنوار آئے اور یہاں اخروٹ باغوں سے ہی اخروٹ خریدے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو اچھا فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں اخروٹ فروخت کرنے کا فائدہ وہاں بیوپاریوں کو پہنچتا ہے کاشتکاروں کو نہیں۔
کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ کشمیر میں بھی فروٹ منڈی کے طرز پر ڈرائی فروٹ زون یا منڈی قائم کی جائے تاکہ اخروٹ اور بادام کے کاشتکاروں کا تجارت بھی ترقی کر سکے ۔
دانش کا کہنا ہے کہ اگر یہاں بھی ایک ڈرائی فروٹ منڈی قائم کی جائیگی تو بیوپاری یہاں براہ ارست آکر اخروٹ خرید سکیں گے جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار براہ راست بیوپاریوں کو اخروٹ فروخت نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ اس کے لئے ایکسپورٹ لائسنس کا ہونا لازمی ہے ۔
فیاض احمد نامی ایک کاشتکار کا کہنا ہے نا ساز گار موسمی حالات سے اخروٹ کی پیدوار میں کمی واقع ہونے سے نقصان ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا’’میں نے جس درخت سے گذشتہ سال اخروٹ کے دس تھیلے اتارے تھے اس سال اسی درخت سے صرف چار تھیلے اتارے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہمارے گاؤں برنوار کا اخروٹ نہ صرف سائز کے لحاظ سے بڑا ہے بلکہ ذائقے میں بھی سب سے اچھا ہے ‘‘۔
فیاض احمد نے کہا کہ ہم ایک ڈبے میں پانچ یا دس کلو اخروٹ پیک کرکے جموں بھیجتے ہیں جہاں ہم مشکل سے ہی فی کلو ۱۸۰ روپے کے ریٹ کے حساب سے فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مزدور درخت سے اخروٹ اتارتا ہے اس کی یومیہ مزدوری کم سے کم پندرہ سو روپے ہے ۔ان کا کہنا ہے’’ہم الگ الگ درختوں کے اخروٹ الگ الگ ڈبوں میں پیک کرتے ہیں تاکہ کوالٹی اچھی رہے ‘‘۔
ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں سے کشمیر کے اخروٹوں کی مانگ میں کمی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت اس سلسلے میں بھر پور توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے پاس ڈرائی فروٹ منڈی نہیں ہوگی تب تک ہمارے اخروٹ کی قیمت اچھی نہیں رہے گی۔
کاشتکاروں نے حکومت سے کشمیر میں ڈرائی فروٹ منڈی قائم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ کاشتکاروں کو جموں نہ جانا پڑے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت ملک میں مضبوط لاجسٹکس سسٹم بنانے کیلئے پرعزم ہے :راج ناتھ

Next Post

جموں صوبے میں سڑک حادثات ‘ ٹریفک پولیس اہلکار سمیت ۴؍ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

جموں صوبے میں سڑک حادثات ‘ ٹریفک پولیس اہلکار سمیت ۴؍ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.