جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حکومت ملک میں مضبوط لاجسٹکس سسٹم بنانے کیلئے پرعزم ہے :راج ناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-13
in مقامی خبریں
A A
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی//
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سیکورٹی کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دفاعی شعبے میں لاجسٹکس سسٹم کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئیا کہا کہ حکومت ملک میں خود انحصاری اور مضبوط لاجسٹکس سسٹم بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔
آج یہاں فوج کی طرف سے منعقدہ پہلے لاجسٹک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ سیکورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ ایک مضبوط لاجسٹک نظام بھی ملک کی معیشت کیلئے ایک اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں لاجسٹک اور سپلائی چین مینجمنٹ کے رول کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
وزیر دفاع نے کہا’’ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے اور تیزی سے۵ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ مستقبل میں خواہ وہ میدان جنگ ہو یا سیول سیکٹر، لاجسٹک سسٹم کی اہمیت مزید بڑھنے والی ہے ‘‘۔
سنگھ نے کہا’’کسی ملک کی معیشت کو بلندیوں تک لے جانے کیلئے ایک مضبوط، محفوظ اور فوری لاجسٹک سپلائی سسٹم انتہائی اہم ہے ۔ دفاعی شعبے میں لاجسٹک کا رول بھی بہت اہم ہے ۔ گزشتہ تین برسوں میں وزارت دفاع میں پالیسی میں جو تبدیلیاں ہوئی ہیں، ان میں میں تینوں افواج کے درمیان انضمام ایک اہم ہے‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوجوں میں بھی مشترکہ لاجسٹکس کی ضرورت ہے ۔ اس سے ایک فوج دوسری فوج کے وسائل کو بلا تعطل اور تیز رفتاری سے استعمال کر سکتی ہے ۔ انہوں نے تینوں افواج کی تربیت میں انضمام کی ضرورت پر بھی زور دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تینوں افواج کے درمیان وسائل کا تبادلہ ہو تاکہ وسائل کا بہترین استعمال ہو سکے ۔ انہوں نے عسکری امور کے محکمے کی تشکیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے افواج کے انضمام کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے اور اس سے لاجسٹک سیکٹر کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
سنگھ نے کہا’’مستقبل کی جنگوں کی رسد کیلئے نہ صرف فوجوں کے درمیان بلکہ ملک کے تمام اداروں کے درمیان صنعتی بیک اپ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، مادی کھیل، صنعت اور افرادی قوت کی صورت میں انضمام کی ضرورت ہوگی‘‘۔
وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نے ملک میں لاجسٹک نظام کو مربوط کرنے اور اسے’خود انحصار‘بنانے کیلئے کئی اہم پالیسیاں مرتب کی ہیں۔ اس میں نیشنل لاجسٹک پالیسی، پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم اور دیگر اقدامات کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور شامل ہے ۔ انہوں نے کہا’’پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے علاوہ، حکومت نے لاجسٹک اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس سمت میں تیزی سے قدم اٹھایا ہے ‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چینی لڑاکا طیاروں کی پھر تائیوان کی فضاؤں میں پروازیں

Next Post

وقت سے پہلے کی گرمی اور پھر بارشوں سے امسال اخروٹ کی پیداوار میں کمی درج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
وقت سے پہلے کی گرمی اور پھر بارشوں سے امسال اخروٹ کی پیداوار میں کمی درج

وقت سے پہلے کی گرمی اور پھر بارشوں سے امسال اخروٹ کی پیداوار میں کمی درج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.