پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وزیر اعظم مودی آج انڈیا گیٹ پر ’کرتویہ پتھ‘کا افتتاح کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-09-08
in مقامی خبریں
A A
مودی کا دورہ:نچلی سطح کی جمہوریت کی نمائش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی۸ستمبر کو شام۷بجے’ کرتویہ پتھ‘کا افتتاح کریں گے ۔ اس سے ماضی کے راج پتھ کو یکسر تبدیل کرکے طاقت کی علامت کرتویہ پتھ میں منتقل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے ۔
وزیر اعظم اس موقع پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے ۔ یہ اقدامات امرت کال میں نئے بھارت کیلئے وزیر اعظم کے دوسرے پنچ پران کے عین مطابق ہے جس کا مقصد نو آبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نقش کو ختم کردینا ہے ۔
برسوں کی مدت میں راج پتھ اور سینٹرل وسٹا ایونیو کے متصل علاقوں میں ٹریفک کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے یہاں بنیادی ڈھانچے پر زبردست دباؤ تھا ۔یہاں عوامی بیت الخلاء، پینے کے پانی ،گلیوں کے فرنیچر اور وافر پارکنگ علاقے جیسی بنیادی سہولیات کی کمی تھی۔
مزید یہ کہ یہاں سائن بورڈ موزوں طریقے سے نہیں لگے ہوئے تھے ،پینے کے پانی کی سہولیات مہیا نہیں تھی اس کے علاوہ ایک ضرورت یہ بھی تھی کہ یہاں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور دیگر قومی تقاریب کیلئے رکاوٹیں نہ ہوں ،اس علاقے کی جدید کاری ان ہی کمیوں کے مد نظر کی گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہاں موجود تعمیراتی کیریکٹر برقرار رہے ۔
’کرتویہ پتھ‘پر خوبصورت بنائے گئے مناظر پیدل چلنے والوں کے لئے احاطہ ، ہریالی والی جگہیں ،تازہ کی گئی نہریں ،جدید سہولیات اور خوانچہ والوں کی جگہیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
مزید یہ کہ پیدل چلنے والوں کیلئے زیر زمین راستہ ،گاڑیوں کیلئے پارکنگ ،نمائش کے نئے پینل، رات کے وقت کی جانے والی روشنی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جن سے عوام لطف اندوز ہوسکیں گے ۔ان سہولیات میں ٹھوس کچرے کے بندوبست ،برسات کے پانی کے بندوبست ، استعمال شدہ پانی کی تجدید ، بارش کے پانی کو جمع کرنے ،پانی کے تحفظ اور توانائی کی بچت کرنے والی روشنی کا نظام بھی شامل ہے ۔
نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ جس کی نقاب کشائی وزیر اعظم کریں گے اسی جگہ پر نصب کیا جارہا ہے جہاں انہوں نے نیتا جی کے ایک ہولو گرام مجسمہ کی اس سال کے آغاز میں پراکرم دیوس(۲۳جنوری) کو نقاب کشائی کی تھی ۔یہ مجسمہ گرے نائٹ پتھر کا بنا ہوا ہے جو ہماری جدو جہد آزادی میں نیتا جی کے زبردست تعاون کے تئیں موزوں خراج عقیدت ہے ۔یہ مجسمہ ملک کی ،ان کے تئیں قرض داری کی ایک علامت ہوگا ۔یہ مجسمہ جناب ارون یوگی راج نے تیار کیا ہے جو ایک اہم مجسمہ نگار ہیں ۔
۲۸فٹ اونچا یہ مجسمہ ،مونولتھک گرے نائٹ پتھر سے بنایا گیا ہے جس کا وزن ۶۵میٹرک ٹن ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جعلی سیاسی عطیات کو روکنے کیلئے محکمہ انکم ٹیکس کے پورے ملک میں چھاپے

Next Post

عدالت کا اسسٹنٹ پروفیسر کیخلاف مقدمہ منسوخ کرنے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

بڈگام کے بالائی حصے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ‘دہشت گرد ہلاک

2026-09-06
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد

2026-09-06
گریز میں ہماری ریلی پر حملے میں بی جے پی ملوث:این سی
اہم ترین

امتیازی سلوک ؟’بی جے پی کو سہولت، این سی کو کچلا گیا‘

2026-09-03
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

اننت ناگ میں چٹان گاڑی پر گرنے سے سیاح جاں بحق

2026-09-03
Next Post
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ

عدالت کا اسسٹنٹ پروفیسر کیخلاف مقدمہ منسوخ کرنے سے انکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.