سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں یک شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے کنالون علاقے میں منگل کے روز ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ زخمی کو علاج و معالجے کیلئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت گلزار احمد مغلو سکان کنالون بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔