سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کھنموہ سرینگر میں سیکورٹی فورسز نے۳۰سے۳۵کلو وزنی آئی ای ڈی برآمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کھنموہ سری نگر میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ میوہ باغ کی تلاشی کے دوران۳۰ سے۳۵کلو آئی ای ڈی کو برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اسکو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔