جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شبھمن گل نے ون ڈے رینکنگ میں 45 درجے کی چھلانگ لگائی، رینکنگ میں ٹیم انڈیا کو بھی فائدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-24
in کھیل
A A
شبھمن گل نے ون ڈے رینکنگ میں 45 درجے کی چھلانگ لگائی، رینکنگ میں ٹیم انڈیا کو بھی فائدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

دبئی/ زمبابوے دورے میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مین آف دی سیریز کا خطاب جیت کر شائقین کا دل جیتنے والے نوجوان شبھمن گل کو ان کی عمدہ کارکردگی کا انعام ملا اور انہوں نے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 45 درجے کی چھلانگ لگا ئی ہے۔
شبھمن گل نے ہرارے میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں اس فارمیٹ میں اپنی پہلی سنچری (97 گیندوں پر 130 رنز) بنائی تھی اور ویسٹ انڈیز سیریز کے بعد سے اب تک ان کی کارکردگی میں کافی حد تک بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ اس دوران سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی 744 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔ انہیں دورہ زمبابوے کے دوران آرام دیا گیا تھا۔
کپتان روہت شرما بھی چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔ انہیں بھی زمبابوے دورے کے دوران آرام دیا گیا تھا۔ تجربہ کار اوپنر شکھر دھون زمبابوے کے خلاف تین میچوں میں 154 رنز بنانے کے باوجود ایک مقام کھسک کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے اور تیسرے ون ڈے میں نصف سنچریاں بنائیں۔ لیکن بڑی چھلانگ شبھمن گل نے لگائی ہے جو 45 درجے چڑھ کر 38 ویں نمبر کے بلے باز بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 3 پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے رسی ون ڈرڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ٹیم انڈیا کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کی گیندبازی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی تبریز شمسی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ فارمیٹ میں انگلینڈ کے بلے باز جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر آ گئے۔ٹیسٹ گیندبازوں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ہندوستان کے روی چندرن ایشون دوسرے اور جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے۔پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ جسپریت بمرا رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کے آل راؤنڈرز میں ہندوستان کے رویندرا جڈیجا پہلا نمبر برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی حملوں میں یوکرین کا یومِ آزادی، زیلنسکے کی روس کو وارننگ

Next Post

میانک اگروال کو کپتانی سے نہیں ہٹایا جا رہا :پنجاب کنگز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
قسمت نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمیں وہ وکٹیں رن آؤٹ کی صورت میں ملی: میانک

میانک اگروال کو کپتانی سے نہیں ہٹایا جا رہا :پنجاب کنگز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.