بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کامعاملہ حل ہونے کا امکان:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-24
in تازہ تریں
A A
ایڈوکیٹ بابر قادری قتل کامعاملہ حل ہونے کا امکان:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/24اگست
پولیس نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کے سلسلے میں بدھ کی صبح یہاں تین ممتاز وکلا سمیت چار رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔
بتادیں کہ ایڈوکیٹ بابر قادری کو نا معلوم بندوق برادروں نے 24 ستمبر 2020 کو حول سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے سلسلے میں برزلہ ،برین نشاط اور مائسمہ میں وکلاءکے گھروں اور دفاتر سمیت چار مقامات پر بیک وقت تلاشی لی گئی ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایڈوکیٹ میاں قیوم، ایڈوکیٹ منظور ڈار اور ایڈوکیٹ مظفر محمد کی رہائش گاہوں اور دفاتر پر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئی ۔
ترجمان نے بتایا کہ قانون کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران تمام طریقہ کار پر عمل کیا گیا اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹس اور ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ سطح کے آفیسران نے ذاتی طور پر تمام مقامات پر ان تلاشی کارروائیوں کی نگرانی اور قیادت کی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کارروائی کے دوران ڈیجیٹل مواد، بینک سٹیٹمنٹ ، سیل اگریمنٹس ، مشتبہ کتابیں اور دوسرا مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”سرینگر پولیس ایڈوکیٹ میاں قیوم، ایڈوکیٹ منظور ڈار اور ایڈوکیٹ مظفر محمد کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دے رہی ہے “۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا”یہ تلاشیاں ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کی تحقیقات سلسلے میں پولیس اسٹیشن لال بازار میں درج ایف آئی آر کے تحت انجام دی جا رہی ہیں“۔
ایڈوکیٹ بابر قادری نے نوے کی دہائی میں بارہمولہ کے شیخ پورہ کنزر علاقے سے نقل مکانی کرکے حول سری نگر میں رہائش پذیر ہوئے تھے ۔
مرحوم ٹی وی پر ہونے والے مباحثوں میں اکثر حصہ لیتے تھے ۔بتادیں کہ ملی ٹینٹوں نے 24ستمبر 2020 کو ایڈوکیٹ بابر قادری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت لالبازار پولیس تھانے میں ایف آئی آر زیر نمبر 62 زیر دفعات 302آ ئی پی سی اور 7/25 آرمز ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس نے ابتک اس کیس کے سلسلے میں پانچ ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چالان بھی پیش کیا ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کیس کی مزید تفتیش کی خاطر پولیس نے بدھ کے روز چار مقامات پر تلاشی لی جس دوران کچھ نئے شواہد سامنے آئے ہیں اور ان شواہد کے ذریعے اس قتل کی سازش سے پردہ اُٹھنے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹھوعہ میں اپنی حاملہ اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والا فرار ایس پی او گرفتار:پولیس

Next Post

یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.