جموں//
جموںکشمیر کے ادھم پور ضلع کے چنینی علاقے میں جمعرات کے روزایک نوجوان کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ چند مقامی افراد نے ادھم پور کے چینینی علاقے میں ایک شخص کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
متوفی کی شناخت ونشو بنگوترہ ساکن راند میل ادھم پور کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفی سوشل میڈیا پر ایک خاص پارٹی کے لیڈروں کو ہدفہ تنقید کا نشانے کے لئے کافی سرگرم رہتا تھا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔