جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے وزیر اعظم بھی بھارتی خارجہ پالیسی کے ثنا خواں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-22
in اہم ترین
A A
پاکستان کے وزیر اعظم بھی بھارتی خارجہ پالیسی کے ثنا خواں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر/۲۱مارچ(ویب ڈیسک)
خارجہ سیکریٹری ‘ہرش وردھن شرنگلا نے پیر کو کہا کہ ہندوستان کو اپنی خارجہ پالیسی کے بہت سے اقدامات کیلئے پوری دنیا سے تعریف ملی ہے۔ ان کا یہ تبصرہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کی غیر جانبدار اور آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان‘ جو متحدہ اپوزیشن کے حملوں کی زد میں ہیں‘نے اتوار کو ایک عوامی ریلی میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی۔خان کاکہنا تھا’’کواڈ کا رکن اور امریکہ کا اتحاد ی ہونے کے باوجود، ہندوستان اب بھی خود کو غیر جانبدار کہتا ہے۔ وہ پابندیوں کے باوجود، روس سے تیل درآمد کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی عوام کی بہتری کیلئے ہے‘‘۔
خان نے مزید کہا ’’میری قوم کی خارجہ پالیسی میرے لوگوں کی بہتری ہونی چاہیے۔ میں اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کی ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کرنے کیلئے تعریف کرتا ہوں‘‘۔
خارجہ سیکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سکاٹ موریسن کے ساتھ ورچوئل سمٹ کے بارے میں بھی بات کی جہاں دونوں رہنماؤں نے یوکرین میں جاری تنازعہ اور انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شرنگلا نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے علاقائی سالمیت کے احترام پر یکساں زور دیا اور بین الاقوامی احکامات قانون کی حکمرانی اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام پر اقوام متحدہ کے چارٹر پر کس طرح کھڑے ہیں۔
خارجہ سیکریٹری کاکہنا تھا ’’یوکرین کے معاملے پر، یہ واضح تھا کہ دونوں فریقوں نے کواڈ سربراہی اجلاس کا حوالہ دیا تھا جس میں رہنماؤں کا کافی واضح نقطہ نظر تھا کہ یوکرین کی صورت حال کا ہند،بحرالکاہل پر اثر نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
یاد رہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل اتوار کے روز جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی عوام کی بہتری کے لیے ہونی چاہیے لیکن پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جیسی پارٹیاں جب اقتدار میں تھیں تو ایسا کچھ نہیں تھا۔
خان نے کہا کہ میرے ملک کی خارجہ پالیسی میرے ملک کے لوگوں کی بہتری کے لیے ہونی چاہیے ۔ اس ضمن میں، میں اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کی ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی تعریف کرتا ہوں۔ آج ہندوستان کواڈ کا رکن ہے اور اس کا امریکہ کے ساتھ اتحاد بھی ہے لیکن وہ خود کو ناوابستہ کہتا ہے ۔
ان کاکہنا تھا’’عالمی پابندیوں کے باوجود ہندوستان روس سے تیل درآمد کر رہا ہے کیونکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی عوام کی بہتری کے لیے وقف ہے ‘‘۔
خان نے دونوں اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیوں نے کبھی ملکی مفاد پر عمل نہیں کیا اور بیرون ملک پیسہ جمع کیا اور صرف پیسے کی عبادت کی۔ انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ان جماعتوں کے زیر اقتدار پاکستان کبھی آزاد نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے جا رہی ہے اور ایسے اقدام سے ملک میں سیاسی ہلچل کا خطرہ ہے ۔ اس ماہ کے شروع میں، اپوزیشن پارٹیوں نے عمران خان کے خلاف قراردادیں پیش کی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایک درجن سے زائد اہم لیڈروں کے واک آؤٹ کرنے کے بعد وہ پارلیمنٹ میں اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
متحدہ اپوزیشن کے پاس پاکستان قومی اسمبلی کے ایوان زیریں میں ۱۶۳نشستیں ہیںاور اکثریت اس صورت میں حاصل کی جا سکتی ہے جب زیادہ تر ناراض رہنما پارٹی میں دوبارہ شامل ہو جائیں۔ ایوان زیریں میں ۱۵۵نشستوں والی پی ٹی آئی کیلئے اقتدار میں رہنے کیلئے درکار ۱۷۲نشستیں حاصل کرنا مشکل ہے ۔
متحدہ اپوزیشن کے پاس۱۶۳نشستیں ہیں لیکن اس کی اکثریت اسی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے جب وہ تحریک عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے ناراض لیڈروں کا ووٹ بھی حاصل کر لے ۔ اتوار کے روز ریلی کے دوران عمران نے مخالفین سے حکمران جماعت میں واپس آنے کی اپیل کی تھی۔
اس دوران عمران نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ مخالفین اور دیگر اتحادیوں کو لالچ دے کر حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

Next Post

سرینگر ۵‘ دیگر اضلاع میں کوئی مثبت کیس درج نہیں ہوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

سرینگر ۵‘ دیگر اضلاع میں کوئی مثبت کیس درج نہیں ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.