منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ، طلائی تمغہ ارشد ندیم کے نام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-13
in کھیل
A A
جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ، طلائی تمغہ ارشد ندیم کے نام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

اسلام آباد// پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کا ایک اور ریکارڈ اور نیا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔
ڈان میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے کی بعد 25 سالہ ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں 88.55 میٹرز کی تھرو کے ساتھ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ترکی کے شہر قونیہ میں اسلامی یکجہتی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے۔
گیمز میں 83.45 میٹر کا پچھلا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے قطر کے احمد ماگور نے 74.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ایران کے علی فتحی گنجی نے 71.24 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ارشد نے یہ کارنامے کہنی کی چوٹ کے باوجود حاصل کیے ہیں جہاں گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس کے بعد سے وہ مسلسل اس کہنی کی انجری کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں۔پہلی باری میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری اور تیسری باری میں انہوں نے بالترتیب 82.40 میٹر اور 83.33 میٹر کی تھرو کیں جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی تھرو کا ریکارڈ ہے۔
اسلامی یکجہتی گیمز کا جاری پانچواں ایڈیشن ابتدائی طور پر پچھلے سال منعقد ہونا تھا لیکن کووڈ-19 کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔
اتوار کو ارشد نے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، ایسا کرتے ہوئے وہ اس کھیل میں 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے دوسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے۔
جولائی میں ارشد ندیم اوریگون میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔
چین میں ایشین گیمز اگلے سال تک ملتوی ہونے کے بعد ارشدندیم اب کیمبرج یونیورسٹی کے ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی مشاورت سے لندن میں اپنی کہنی کا علاج کرائیں گے۔
ممکنہ طور پر ان کا علاج اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا تاکہ وہ اگلے سال مئی کے ایشین گیمز میں کم بیک کر سکیں۔
ارشد کا کہنا ہے کہ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس کے لیے اپنے آپ کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ جیولن کا عالمی ریکارڈ توڑ سکیں جو 98.48 میٹر کا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھلاڑی ملک کے نوجوانوں کو متاثر کر رہے ہیں: مودی

Next Post

ہند پاک کرکٹ میچز ‘فائرنگ کے بغیر جنگ’۔ وسیم اکرم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک
کھیل

دلیپ ٹرافی فائنل سے افغانستان ٹی-20 سیریز تک کا سفر ’تھوڑا مشکل‘ ہوگا: کشن اور تلک

2026-09-06
درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا
کھیل

درد کے باوجود پین کلر لے کر اترے رنکو سنگھ نے میرٹھ ماویرکس کو فائنل میں پہنچایا

2026-09-06
کھیل

خطاب کی ہیٹ ٹرک کے مشن پر سبالینکا چوتھے راؤنڈ میں

2026-09-06
ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل
کھیل

ہندوستان کے خلاف دوستانہ میچ کے لیے یوروگوئے کی ٹیم میں والورڈے، اراؤخو اور نونیز شامل

2026-09-06
کھیل

ایف ٹی پی کی منصوبہ بندی ایسی ہو کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے مناسب وقت ملے: بی سی سی آئی

2026-09-06
کھیل

این سری رام بالاجی مردوں کے ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں، نِکی پونچا باہر

2026-09-06
ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
Next Post
سابق سری لنکن کپتان نے وسیم اکرم مشکل ترین بولر قرار دیدیا

ہند پاک کرکٹ میچز 'فائرنگ کے بغیر جنگ'۔ وسیم اکرم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.