جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عاشورہ: درجنوں جلوس عزا برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-10
in اہم ترین
A A
سرینگر میں محرم کے روایتی جلوسوں پر پابندی برقرار

Muharram

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
سرینگر میں عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں سینکڑوں جگہوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
وادی میں سب سے بڑا ماتمی جلوس زڈی بل اور بڈگام میں برآمد ہوئے جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔
انتظامیہ نے سرینگر کے آبی گزر اور بڈگام کے کچھ علاقوں میں پابندیاں عائد کی تھیں جس وجہ سے ان علاقوں میں لوگوں کی نقل وحرکت محدود رہی ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے منگل کو سرینگر کے آبی گزر علاقے میں پابندیاں عائد کرکے یوم عاشور کے موقع پر تاریخی لال چوک سے برآمد ہونے والے یوم عاشور کے مرکزی ماتمی جلوس کو ایک بار پھر برآمد کرنے سے روک دیا۔
اس سے قبل انتظامیہ نے اتوار کو سرینگر کے گرو بازار علاقہ سے برآمد ہونے والے۸ویں محرم کے تاریخی ماتمی جلوس کو مسلسل ۳۲ویں مرتبہ نکالنے سے روک دیا۔
یو این آئی کے نامہ نگار کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے منگل کو سرینگر کے آبی گزر علاقے میں پابندی عائد کی تھی جس وجہ سے یہاں ماتمی جلوس کی برآمدگی کو نا ممکن بنا دیا گیا۔
بتا دیں کہ وادی کشمیر میں سری نگر کے گرو بازار اور آبی گذر (تاریخی لال چوک) علاقوں سے برآمد ہونے والے ۸ویں اور۱۰ویں محرم الحرام کے تاریخی ماتمی جلوسوں پر جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے آغاز یعنی ۱۹۸۹سے پابندی عائد ہے ۔
ان دو تاریخی ماتمی جلوسوں پر سنہ۱۹۸۹میں اس وقت کے ریاسی گورنر جگ موہن نے پابندی عائد کر دی تھی۔ اس وقت مرکز میں مرحوم مفتی محمد سعید وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز تھے ۔
۱۹۸۹سے قبل جہاں۸ویں محرم کا ماتمی جلوس سری نگر کے گرو بازار علاقے سے برآمد ہو کر حیدریہ ہال ڈل گیٹ میں اختتام پذیر ہوتا تھا وہیں ۱۰ویں محرم کا جلوس لال چوک کے آبی گذر علاقے سے برآمد ہوکر علی پارک جڈی بل میں اختتام پذیر ہوتا تھا۔
تاہم منگل کو سری نگر میں یوم عاشور کے مرکزی ماتمی جلوس کو چھوڑ کر وادی کے تمام شیعہ آبادی والے علاقوں سے درجنوں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں عزاداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے ۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ خون کا کے کیمپ لگائے گئے تھے ۔
سرینگر سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ زڈی بل علاقے میں ایک بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے تھے ۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
وسطی کشمیر کے بڈگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق قصبے میں تاریخی ماتمی جلوس میرگنڈ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستے ڈی سی آفس روڑ سے ہوتے ہوئے شام دیر گئے بڈگام میں اختتام پذیر ہوگا۔اس تاریخی ماتمی جلوس میں شامل عزاداروں کو نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
شمالی ضلع بارہ مولہ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ہانجی ویرہ پٹن اور دلنہ بارہ مولہ میں بھی دس محرم کے مناسبت سے علم شریف کا جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے دونوں جلوس امام بارگاہوں میں پُر امن طورپر اختتام پذیر ہوئے ۔
جنوبی کشمیر میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی سے ناطہ توڑ کر نتیش کمار نے اپوزیشن سے ناطہ جوڑا

Next Post

پلوامہ میں 30 کلو وزنی آئی ای ڈی بم کوناکارہ بنایا گیا: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

پلوامہ میں 30 کلو وزنی آئی ای ڈی بم کوناکارہ بنایا گیا: پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.