جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں این آئی اے کے چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-09
in اہم ترین
A A
این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کیلئے ادھم پور پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے ) نے پیر کے روز جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں اور تنظیموں کے دفاتر پر مارے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے پیر کی صبح جموں وکشمیر پولیس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف ) کے ہمراہ جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کے دھارا گندانہ ، منشی محلہ، اکرم آباد ، نگری نئی بستی، کھروٹی باگوا، تھالیلہ اور ملہوتی بھالا اور جموں ضلع میں بٹھنڈی علاقوں میں چھاپے مارے گئے ۔
این آئی اے ذرائع نے بتایا کہ اس تنظیم سے وابستہ اراکین قومی اور بین الاقوامی سطح پر فلاحی سرگرمیوں کی انجام دہی کے نام پر عطیات جمع کرتے تھے لیکن یہ پیسے تشدد بھڑکانے اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے استعمال کئے جاتے تھے ۔
ذرائع نے کہا’’جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کی جانے والی رقومات حزب المجاہدین، لشکر طیبہ اور دیگر تنظیموں کو منتقل کی جاتی تھیں‘‘۔
این آئی اے ذرائع نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کشمیری نوجوانوں کو بحیثیت اراکین اس تنظیم میں شامل کراتی تھی۔
این آئی اے نے گزشتہ سال پانچ فروری کو جماعت اسلامی کے ارکان کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔
چھاپہ ماری کارروائیوں کے دوران این آئی اے نے مختلف مجرمانہ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کئے ۔
بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے ۲۰۱۹میں جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پانچ سالہ پابندی لگا دی۔ اس پر ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کے اقدام کی وادی کشمیر کی تقریباً تمام سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں نے مذمت کی تھی۔ جماعت نے پانچ سالہ پابندی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔
جماعت اسلامی کو کالعدم قرار دینے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کارکنوں اور لیڈران کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا جس دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں شبانہ بارشوں سے درجہ حرارت ایک بار پھر کم

Next Post

مانسون اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
تریپورہ میں درجہ فہرست قبائل سے متعلق ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہرثبت

مانسون اجلاس مقررہ وقت سے پہلے ختم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.